Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مدھوبن چوک پر بن رہے اسکائی واک اور فٹ اوور برج کا 60 فیصد کام مکمل

مدھوبن چوک پر بن رہے اسکائی واک اور فٹ اوور برج کا 60 فیصد کام مکمل

نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔

دہلی کے مدھوبن چوک پر پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ اور آسان آمد و رفت فراہم کرنے کے مقصد سے اسکائی واک اور فٹ اوور برج (ایف او بی) کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کے ذریعے آوٹر رنگ روڈ پر 9.62 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیے جا رہے اس پروجیکٹ کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے 30 نومبر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکائی واک-ایف او بی پیتم پورہ میٹرو اسٹیشن، مدھوبن چوک میٹرو اسٹیشن اور روہنی ضلع عدالت کے درمیان پیدل چلنے والوں کو محفوظ رابطہ فراہم کرے گا۔ اس سے میٹرو مسافروں، وکلاء، عدالتی ملازمین، عدالت آنے والے لوگوں اور مقامی باشندوں کو ان اہم مقامات کے مابین آمد و رفت میں سہولت میسر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کی تکمیل کے بعد پیدل مسافروں کو مصروف ترین آوٹر رنگ روڈ کو زمینی سطح پر پار کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، جس سے ان کا تحفظ بڑھے گا اور پیدل چلنے والوں نیز گاڑیوں کے درمیان تصادم کے خطرات کم ہوں گے۔ مدھوبن چوک پر مخصوص پیدل راستے کی دستیابی سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی اور جام سے نجات پانے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ پروجیکٹ ایسے علاقے میں محفوظ اور باسہولت پیدل راستہ فراہم کرے گا، جہاں فی الحال سڑک کے علاوہ کسی دوسری سطح پر پیدل سڑک پار کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مدھوبن چوک میٹرو اسٹیشن کے آغاز کے ساتھ ہی یہ سہولت میٹرو نیٹ ورک اور آس پاس کے اہم مقامات کے درمیان بہتر رابطے اور آخری سرے تک رسائی کو مستحکم کرنے میں مدد کرے گی۔ ساتھ ہی، میٹرو اسٹیشنز اور قریبی مقامات کے درمیان محفوظ پیدل راستہ ملنے سے میٹرو کے استعمال اور پائیدار پبلک ٹرانسپورٹ پر مبنی آمد و رفت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مدھوبن چوک کا یہ منصوبہ محفوظ پیدل آمد و رفت، میٹرو کے بہترین رابطے اور آخری منزل تک آسان رسائی کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد میٹرو اسٹیشنز اور روہنی ضلع عدالت کے درمیان آمد و رفت زیادہ آسان ہو جائے گی اور آوٹر رنگ روڈ پر ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu