
نئی دہلی، 16 مئی ( ہ س )۔ سرکاری شعبے کی کمپنی نیشنل ہائڈرو پاور کارپوریشن لیمیٹیڈ ( این ایچ پی سی ) نے گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی (جنوری-مارچ) کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ جنوری-مارچ میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں کمپنی کا خالص منافع 68 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 1549.42 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ ہفتہ کو اسٹاک ایکسچینج فائلنگ میں، این ایچ پی سی نے کہا کہ مالی سال 26-2025 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کمپنی کا خالص منافع 68 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 1549.42 کروڑ روپے ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی اس نے مالی سال 25-2024 کی جنوری-مارچ سہ ماہی میں 919.63 کروڑ روپے کا منافع کمایا تھا۔
این ایچ پی سی کے مطابق، کمپنی کی کل آمدنی چوتھی سہ ماہی میں بڑھ کر 3120.52 کروڑ روپے ہو گئی جو مالی سال 25-2024 کی اسی سہ ماہی میں 2557.71 کروڑ روپے تھی۔ پورے مالی سال کے لیے کمپنی کا خالص منافع 4,220.46 کروڑ روپے رہا جو کہ 2024-25 میں 3,411.73 کروڑ روپے تھا۔ اسی عرصے میں کل آمدنی بڑھ کر 12,686.09 کروڑ روپے ہو گئی، جو کہ 25-2024 میں 11,614.61 کروڑ روپے تھی۔ اس کے علاوہ، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 26-2025 کے لیے 21 پیسے فی شیئر کے حساب سے حتمی منافع کی بھی منظوری دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد

