Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن کی رفتاراسکالرشپ 70 بچوں میں تقسیم

ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن کی رفتاراسکالرشپ 70 بچوں میں تقسیم

وقت کی اہمیت کو سمجھیں اور ابھی سے کام کرنا شروع کریں/ ٹی عارف علینئی دہلی،16مئی (ہ س)۔

ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن کی جانب سے 70 یتیم بچوں کو رفتار اسکالر شپ دی گئی۔ اسکالر شپ تقسیم کا یہ پروگرام ابوالفضل انکلیو واقع جماعت اسلامی ہند کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی تھے ادارہ تحقیق و تصنیف علی گڑھ کے صدر ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی انہوں نے کہا کہ ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن کا یہ قدم سماجی انصاف کی عملی تصویر ہے فلاحی اداروں کی ذمہ داری صرف امداد دینا نہیں بلکہ نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا بھی ہے۔

ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کےجنرل سکریٹری ایم ساجد نے کہا کہ ضرورت مند طلبہ تک مدد پہنچانا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہماری یہ اسکالرشپ آپ کے خواب کی تکمیل میں معاون ثابت ہو رہی ہے، گزشتہ دس سال میں سات ہزار یتیم طلبہ کو یہ اسکالر شپ دی گئی ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ تعلیم کی یہ مشعل جو آپ کے ہاتھوں میں ہے اسے اپنے آگے والوں تک بڑھائیں گے۔وژن 2026 کے چیئرمین ٹی عارف علی نے طلبہ سے گفتگو میں کہا کہ وہ اس امداد کو اپنی تعلیمی ترقی کا ذریعہ بنائیں اور سماج کی خدمت کا عزم لے کر آگے بڑھیں۔ ا? پ کو دنیا میں بھی اپنا مقام پیدا کرنا ہے اور ا?خرت میں بھی کامیاب ہونا ہے ، وقت کی اہمیت کو سمجھیں اور ابھی سے کام کرنا شروع کریں۔

واضح ہو کہ فاو¿نڈیشن ہر سال ملک بھر میں 2000 سے زائد یتیم طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کر رہی ہے اس کے تحت یتیموں کی کفالت کے لیے رفتار اسکالر شپ، یوجی اور پی جی اسکالرشپ، پروفیسر کے اے صدیق حسن اسکالر شپ شامل ہیں۔

افتتاحی کلمات کمیونٹی لرننگ سینٹر کے انچارج محمد اسلام نے پیش کیے ، انہوں نے کہا کہ آپ کے خوابوں کی تکمیل کے لیے سیکڑوں افراد کوشش کرتے ہیں ، ہمارے ذریعے آپ تک پہنچتے ہیں یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہے اس کے لیے آپ کو یہ مشعل آگے والوں کے ہاتھوں میں دینا ہے۔ پروگرام کی نظامت تعلیم کے شعبے کے مینیجر شارق انصر نے کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu