Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
لداخ کی عوام نے سات برسوں میں وہ حاصل کیا جو جموں و کشمیر نے 70 برس میں حاصل نہیں کیا: ایم ایل اے وحید پرہ

لداخ کی عوام نے سات برسوں میں وہ حاصل کیا جو جموں و کشمیر نے 70 برس میں حاصل نہیں کیا: ایم ایل اے وحید پرہ

جموں, 24 مئی (ہ س)۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ایم ایل اے وحید پرہ نے لداخ کو آئینی تحفظات دینے کی مرکزی پیشکش پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لداخ کے عوام نے سات برسوں میں وہ حاصل کر لیا جو جموں و کشمیر 70 برس میں حاصل نہ کر سکا۔ وحید پرہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اس معاملے میں جموں و کشمیر کے لیے ایک بڑا سبق موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض تین لاکھ آبادی والے لداخ نے حکومت ہند کوقائل کرلیا، جبکہ جموں و کشمیر ایسا نہ کر سکا۔

ادھر لداخ کے سماجی کارکن سونم وانگچک نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے لداخ کے لیے آئین کے آرٹیکل 371اے اور 371جی کی طرزپرآئینی تحفظات دینے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اصولی طورپر پورے خطے کے لیے ایک بااختیار طرزِ حکمرانی کے ڈھانچے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔لداخ کے کارکنوں کے مطابق مرکز کی جانب سے چھٹے شیڈول کے بجائے آرٹیکل 371 کے تحت تحفظات اور ایک قانون ساز ادارہ قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی مذاکرات جاری ہیں اور کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔

اس دوران سجاد کرگلی نے بتایا کہ مرکز نے لداخ کے لیے قانون ساز، انتظامی، مالی اور ایگزیکٹو اختیارات دینے کی بھی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت سے باضابطہ مسودہ فراہم کرنے کو کہا گیا ہے تاکہ قانونی اور آئینی ماہرین سے مشاورت کی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu