Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مرادآباد ضلع میں 8 ایگری جنکشن قائم کئے جائیں گے

مرادآباد ضلع میں 8 ایگری جنکشن قائم کئے جائیں گے

مرادآباد، 17 مئی (ہ س)۔ ایگری جنکش اسکیم کے تحت، محکمہ زراعت مرادآباد ضلع میں آٹھ زرعی مراکز کے قیام میں معاونت کرے گا۔ یہ اقدام تربیت یافتہ نوجوانوں کو خود کا روزگار کرنے کے مواقع فراہم کرے گا، جبکہ کسانوں کو اس قابل بنائے گا کہ وہ ایک ہی دکان پر زرعی اور مویشی پالنے سے متعلق تمام سامان حاصل کر سکیں۔ دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں سے 30 مئی تک مفت درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔

سنتوش کمار دویدی، ڈپٹی ڈائریکٹر (زراعت) نے اتوار کے روز بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران، فصل کی مصنوعات سے متعلق تمام سہولیات ان زرعی مراکز پر ون اسٹاپ شاپ میکانزم کے ذریعے دستیاب کرائی جائیں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایگری جنکشن کے قیام میں دلچسپی رکھنے والے بے روزگار نوجوان اپنی درخواستیں محکمہ زراعت کی ویب سائٹ https://agriculture.up.gov.in/Agrijunction کے ذریعے آن لائن جمع کر سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان جن کو کوئی اضافی معلومات درکار ہیں وہ کام کے دنوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کے موبائل نمبر 8532979968 یا 8126773108 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

محکمہ زراعت سے کھادوں، بیجوں اور کیڑے مار ادویات کے لائسنس حاصل کرنے کے علاوہ، ان ایگری جنکشن کو چلانے والے نوجوانوں کو - اس مرتبہ کرائے کی دکان کے لیے سبسڈی کے طور پر دگنی رقم بھی ملے گی۔ اسکے علاوہ قرضوں تک رسائی کو آسان بنانے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu