Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مغربی بنگال میں نئی حکومت کی حلاف برداری 9 مئی کو

مغربی بنگال میں نئی حکومت کی حلاف برداری 9 مئی کو

کولکاتا، 5 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تاریخی جیت کے بعد نئی حکومت کے قیام کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں اور حلف برداری کی تقریب کی تاریخ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سمک بھٹاچاریہ نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ 9 مئی کو حلف لیں گے۔ تاہم وزیر اعلیٰ کے نام کا سرکاری اعلان ابھی باقی ہے۔

منگل کی صبح میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاستی صدر بھٹاچاریہ نے کہا کہ 9 مئی کا دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ رابندر ناتھ ٹیگور کا یوم پیدائش بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال کاتاریخی اور ثقافتی ورثہ کافی مالامال رہا ہے۔ یہ راجہ رام موہن رائے، سبھاش چندر بوس، سوامی وویکانند اور رابندر ناتھ جیسی عظیم شخصیات کی سرزمین ہے۔ نئی حکومت ریاست کے اس وقار اور تشخص کو بحال کرنے کے لیے کام کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب کولکاتا میں ہوگی، جس میں پارٹی کے سینئر رہنما، کارکنان اور حامیوں کی بڑی تعداد موجود ہوگی۔

امت شاہ کو مرکزی مشاہد مقرر کیا گیا

دریں اثنا، بھارتیہ جنتا پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو مغربی بنگال میں پارٹی کی قانون ساز پارٹی کے رہنما کے انتخاب کے لیے مرکزی مشاہد مقرر کیا ہے۔ اڈیشہ کے وزیر اعلی موہن چرن ماجھی کو مرکزی شریک مشاہد کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔اس بار مغربی بنگال میں بی جے پی نے 207 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu