
ہریدوار ، 17 مئی (ہ س)۔ "آپریشن پرہار" کے تحت چلائی جارہی سخت چیکنگ مہم کے دوران جوالاپور کوتوالی پولیس نے ایک منشیات اسمگلر کو 9.5 لاکھ روپئے مالیت کے اسمیک کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے چالان کی کارروائی کی گئی۔پولس چوکی کے انچارج دیویندر پال نے اتوار کو بتایا کہ کل رات چیکنگ کے دوران جوالا پور تھانے نے سلیم ولد مرسلین ساکن بہادر پور کھدر گاو¿ں، لکسر تھانہ، ہریدوار ضلع کو نہر کی پٹی رانی پور جھال سے 32.02 گرام سماک کے ساتھ گرفتار کیا۔ برآمد شدہ سمیک کی مارکیٹ قیمت ساڑھے نو لاکھ روپے سے زائد ہے۔ سلیم کے خلاف جوالاپور پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور دیگر قانونی کارروائی جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

