Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
رکمنی کرکٹ اکیڈمی نے اسکائی لائن کو 92 رنز سے شکست دی

رکمنی کرکٹ اکیڈمی نے اسکائی لائن کو 92 رنز سے شکست دی

مرادآباد، 17 مئی (ہ س)۔

اترپردیش کے مرادآباد ضلع کے رکمنی کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے براس سٹی یوتھ کرکٹ کلب چمپئن شپ میچ میں رکمنی کرکٹ اکیڈمی نے اسکائی لائن کو 92 رنز سے شکست دے کر شاندار جیت درج کی۔ رکمنی گیند باز عمار احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں لے کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ عمار احمد کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اسپورٹس ایسوسی ایشن کے سکریٹری اور سابق رنجی ٹرافی کھلاڑی وجے گپتا، ایڈوکیٹ نے کہا کہ اتوار کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد، رکمنی کرکٹ اکیڈمی کی شروعات خراب رہی۔ بلے بازوں نے درمیان میں اننگز کو سنبھال لیا۔ ٹیم مقررہ 30 اوورز میں 147 رنز پر آل آو ¿ٹ ہوگئی۔ علیم چوہدری نے 30 رنز کی کارآمد اننگز کھیلی، ہریندر کمار نے 20 اور محمد سبحان نے 16 رنز بنائے۔ ٹیم کو ایکسٹرا میں 32 رنز ملے۔

اسکائی لائن کی جانب سے شعیب علی، امردیپ اور انش پنڈت نے مضبوط بولنگ کرتے ہوئے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسکائی لائن شروع سے ہی دباو ¿ کا شکار رہی۔ وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں جس نے انہیں سنبھلنے سے روک دیا۔ ٹیم 18.2 اوورز میں 55 رنز پر آل آو ¿ٹ ہوگئی۔ سید فضا نے 15 اور ناظم پاشا نے 13 رنز بنائے۔

ٹیم کو ایکسٹرا میں 19 رنز ملے، لیکن شکست کا مارجن کم نہ کرسکی۔ رکمنی کرکٹ اکیڈمی کے لیے عمار احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ آیوش نے بھی دو وکٹوں کے ساتھ بہترین تعاون فراہم کیا۔ عمار احمد کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu