
ارریہ، 22 مئی (ہ س)۔ضلع انتظامیہ کی طرف سے ارریہ میں پرمان ندی پر جھمٹا اور مہیشکول کے درمیان 206.72 میٹر لمبے پل کی بنیاد کے گرنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جسے 7.32 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔تین سال کے اندر ہی پل کے پایا کے دھنسنے کے بعد آناً فاناًمیں فضیحت جھیل رہی رورل ورکس ڈویزن نے فوراً کارروائی شروع کر دی ہے۔ ارون کمار مشرا، چیف انجینئر، اسٹیٹ کوالٹی مانیٹر اور رورل ورکس ڈپارٹمنٹ کے برج کنسلٹنٹ کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
رورل ورکس ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر کے مطابق رورل ورکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم جلد ہی جائے وقوعہ پر پہنچے گی اور تباہ شدہ پل کی چھان بین کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی رپورٹ کے ساتھ تعمیراتی ایجنسی اور ٹھیکیدار سے بھی تحریری استفسار کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

