Tuesday, 26 Jan, 1.08 pm Jawan Dost

گھر
فرانس میں کورونا سے ایک دن میں 445 افراد لقمہ اجل

پیرس،کورونا وائرس انفیکشن کی دوسری لہر کا سامنا کر رہے فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 445 مریضوں کی موت ہوجانے سے ملک میں اس وبا سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 73،494 ہوگئی ہے۔
فرانس کے محکمہ صحت کے مطابق اس دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 4،240 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 30،57،857 ہوگئی ہے۔
فرانسیسی حکومت کے کورونا وائرس انفارمیشن سینٹر کی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 531 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 3،041 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔
فرانس میں 9 دسمبر کے بعد پہلی بار آئی سی یو میں داخل ہونے والے کووڈ مریضوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
فرانسیسی وزیر اعظم ژین کاسٹاکس نے کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات پر گہرا اظہار تشویش کیا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ برطانیہ سمیت یورپ کے متعدد ممالک کی طرح فرانس میں بھی کورونا ویکسینیشن مہم تیزی سے سرگرم ہے-

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: Jawan Dost
Top