سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ایک عوامی جلسے کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Curtesy: X @ij422ویڈیو میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ"میں امت شاہ مودی جی سے سوال کرنا چاہتا ہوں۔ آپ تو سعودی عرب بڑے شوق سے جاتے تھے، جب پہلگام ہوا تب بھی آپ سعودی عرب میں تھے،آج سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ایک ہوگیا ہے۔ مودی جی یہ آپ کا فیلیر ہے، اب آپ کو کسی بہادر نیتا کو پردھان منتری بناکر لوک سدھار جانا چاہئے۔ مجھے نتن یاہو کے سیکریٹری کا فون آیا وہ بول رہے ہیں کہ پاکستان نے سعودی سے بات ہی اسی لئے کی کہ وہ اب بھارت کے بعد اسرائیل کو سبق سکھانا چاہتا ہے۔ ہم نے رفائل کھوئے، ایس 400 کھویا اوراب شاید اسرائیل کے ساتھ بھی وہی ہوگا جو آپریشن سندور میں پاکستان نے ہمارے ساتھ کیا۔ یہ بہت ہی چنتا والی بات ہے"۔
یہ کلپ فیس بک اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور کئی صارفین اسے سچ مان رہے ہیں۔ آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Curtesy: Facebook/RationalDFact Check/Verification
ہم نے وائرل کلپ کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ مشاہدے سے پتا چلا کہ ویڈیو میں آواز اصل تقریر کی نہیں ہے بلکہ الگ سے شامل کی گئی ہے۔ وائرل کلپ میں ہونٹوں کی حرکت اور آواز غیر معمولی لگ رہی ہے، ساتھ ہی آواز کا انداز مصنوعی طور پر تیار شدہ معلوم ہو رہا ہے۔ اس سے یہ شبہ مزید بڑھ گیا کہ یہ ویڈیو ڈیپ فیک یا کسی دوسری اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔
تحقیق کے دوران ہمیں ہوبہو ویڈیو
Courtesy: X @PIBFactCheckConclusion
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ یہ ویڈیو اصل نہیں بلکہ فرضی ہے۔ یہ بہار کے بیگوسرائے کے جلسے کی فوٹیج ہے جس پر نقلی آواز لگا کر بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ سے جھوٹے الفاظ منسوب کئے گئے ہیں۔ اصل تقریر میں پاکستان، سعودی عرب یا مودی پر تنقید کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
FAQs
سوال 1: کیا امت شاہ نے واقعی مودی پر تنقید کی ہے؟
نہیں۔ یہ الزام جھوٹا ہے۔ اصل تقریر میں نہ پاکستان، نہ سعودی عرب اور نہ ہی مودی پر کوئی تنقید کی گئی تھی۔
سوال 2: وائرل ویڈیو کہاں کی ہے؟
یہ ویڈیو بہار کے ضلع بیگوسرائے میں امت شاہ کی ریلی کی ہے، لیکن اس پر نقلی آواز لگا کر جھوٹا مواد بنایا گیا۔
سوال 3: یہ ویڈیو جعلی کیسے ثابت ہوئی؟
وائرل کلپ کو اے این آئی کی اصل ویڈیو سے ملانے پر واضح ہوا کہ آڈیو جعلی ہے۔ ہونٹوں کی حرکت اور آواز غیر معمولی لگ رہی ہے۔
سوال 4: سرکاری ادارے نے کیا کہا؟
پی آئی بی فیکٹ چیک نے تصدیق کی کہ یہ ویڈیو ڈیجیٹل طور پر ایڈیٹ شدہ اور فرضی ہے۔
سوال 5: ہمیں کیا کرنا چاہئے؟
ایسی ویڈیوز کو بغیر تصدیق کے آگے نہ بڑھائیں، ورنہ غلط معلومات پھیلتی ہیں۔
Our Sources
X post by @ on 18 Sep 2025
X post by @ on 20 Sep 2025
Video uploaded by YouTube channel Amit Shah on 18 Sep 2025
Self Analysis


