سوشل میڈیا پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰکیا گیا کہ انہوں نے دہلی دھماکہ کو بہار میں الیکشن جیتنے کیلئے پی ایم مودی کی الیکشن کمپین کا حصہ بتایا۔ دراصل 10 نومبر کی شام تقریباً 7 بجے دہلی کے لال قلعہ علاقے میں کار میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں 10 سے زائد افراد کی اموات ہوئی تھی اور متعدد زخمی ہوئے تھے، دھماکے کی تحقیق جاری ہے۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ، “کل آپ نے دیکھا کہ دہلی میں کیا ہوا؟ یہ آتنکی سمجھ رہے تھے کہ بہار الیکشن سے پہلے اگر بھارت میں بم بلاسٹ ہوگا تو بھارتی جنتا پارٹی کے ووٹ کم ہوں گے، لیکن ہم نے ایک ہی دن میں پردھان منتری نریندر مودی جی کے آدیش پر اسلام آباد اور ڈھاکہ میں بم بلاسٹ کرواکر ان کو بتا دیا ہے کہ بہارالیکشن بھی مودی ہی جیتے گا اور یہی بم دھماکے بہار الیکشن میں کانگریس کی ہار کی وجہ بنیں گی۔”
Courtesy: x@Letme_145Fact Check/Verification
سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے چند فریموں کو ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں ہوبہو ویڈیو بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 1 منٹ 20 سیکنڈ پر مشتمل موصول ہوئی۔ لیکن اصل ویڈیو میں وہ ہندی یا اردو میں خطاب نہیں کر رہے ہیں بلکہ انگلش میں بولتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ پوری ویڈیو سننے کے بعد تصدیق ہوئی کہ اس ویڈیو میں نہ بہار الیکشن، نہ اسلام آباد، اور نہ ڈھاکہ کا ذکر موجود ہے۔
Screengrab of ANI News/YouTubeمزید تلاش کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر 11 نومبر 2025 کو 22 منٹ 40 سیکنڈ پر مشتمل ایسی ہی
Courtesy: X @rajnathsinghپھر ہم نے راج ناتھ سنگھ کی اصل اور وائرل ویڈیو کے فریمز کا تقابلی جائزہ لیا جہاں کئی تضادات سامنے آئے۔ ہم نے پایا کہ وائرل ویڈیو میں وزیر دفاع راج ناتھ کے چہرے کی حرکات، لب و لہجے میں ہم آہنگی کا فقدان ہے اور آواز حرکات و سکنات سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ان کی آواز بھی اصل آواز سے مختلف ہے۔
اصل ویڈیو میں وہ لگاتار میز پر دیکھتے ہیں اور وقفے وقفے سے اپنی نظریں میز سے ہٹاکر سامعین کی جانب دیکھتے ہیں، جبکہ وائرل کلپ میں وہ 30 سیکنڈ تک لگاتار ایک ہی جانب دیکھ رہے ہیں اور خطاب کے دوران ان کے دانت نظر آتے ہیں، جبکہ اصل ویڈیو میں ان کے دانت نہیں دکھائی دیتے۔ یہ تمام نشانیاں ڈیپ فیک کی علامت ہے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے وائرل ویڈیو کو مس انفارمیشن کومبیٹ الائنس(ایم سی اے) کے ڈیپ فیکس اینالیسس یونٹ (ڈی اے یو) کو بھیجا، جس کا نیوز چیکر بھی حصہ ہے، جہاں اس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تجزیے کے دوران چند اے آئی ٹولز کی مدد لی لیکن ان کے نتائج مختلف ضرور آئے، مگر آریجن اے آئی ٹول نے ویڈیو میں استعمال کی گئی آواز کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ بتایا ہے۔

Conclusion
اس طرح وائرل ہونے والا یہ دعویٰ کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہلی دھماکے کو بہار الیکشن سے جوڑا ہے، مکمل طور پر غلط اور من گھڑت ہے۔ دراصل وائرل ویڈیو ‘ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہے، جہاں ان کی اصل تقریر پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایک جعلی آواز لگا دی گئی ہے جو کہ اصل چہرے کی حرکات سے مطابقت نہیں رکھتی۔
Sources
Video published by YouTube channel ANI News on 11 Nov 2025
X post by on 11 Nov 2025
Video published by YouTube channels Ministry of Defence, Government of India and Rajnath Singh on 11 Nov 2025
Self analysis
DAU research

