Dailyhunt
کیا مغربی بنگال میں بی جے پی کی جیت کی خوشی میں پولس اہلکاروں نے کیا رقص؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت یہاں پڑھیں

کیا مغربی بنگال میں بی جے پی کی جیت کی خوشی میں پولس اہلکاروں نے کیا رقص؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت یہاں پڑھیں

سڑک پر رقص کرتے پولس اہلکاروں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں بڑی تعداد میں پولس اہلکار اور عام شہری سڑک پر رقص کرتے اور جھومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی شکست اور بی جے پی کی جیت کے بعد پولس اہلکار بھی اپنی خوشی پر قابو نہ رکھ سکے اور جشن منانے لگے۔

Courtesy: Facebook/ obaidullah.razwi

Fact Check/Verification

وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے ویڈیو کے کیفریمز کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ریڈٹ پر ایک پوسٹ ملی، جہاں یہ ویڈیو 13 ستمبر 2022 کو شیئر کی گئی تھی۔ اس پوسٹ میں اسے بھارت میں گنیش وسرجن کے دوران کا منظر بتایا گیا ہے۔ پوسٹ کے کمنٹس پڑھنے پر معلوم ہوا کہ کچھ صارفین نے اس ویڈیو کو مہاراشٹر کا بتایا ہے۔

 Image Courtesy/Reddit@happycrowds

تحقیق کے دوران ہمیں یوٹیوب چینل یش اریٹ وی لوگ پر یہی ویڈیو ملی، جسے 10 ستمبر 2022 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ یہاں بھی اس ویڈیو کو کولہاپور میں گنپتی وسرجن کے دوران کا منظر بتایا گیا ہے۔

مزید تحقیق کرنے پر ہمیں ستمبر 2022 کو شائع ہونے والی زی نیوز، این ڈی ٹی وی سمیت کئی دیگر میڈیا اداروں کی خبریں بھی ملیں، جن میں مہاراشٹر کے کولہاپور میں گنیش وسرجن کے دوران پولس اہلکاروں کے رقص سے متعلق خبریں شائع تھیں۔ خبروں کے مطابق کولہاپور میں گنیش وسرجن کے دوران ہر جگہ ڈی جے بج رہے تھے، اور ڈیوٹی پر تعینات پولس اہلکار بھی رقص کرنے سے خود کو روک نہیں پائے۔

 Screengrab of NDTV

Conclusion

نیوز چیکر کو تحقیق کے دوران ملے شواہد سے واضح ہوا کہ سڑک پر رقص کرتے پولس اہلکاروں کی یہ ویڈیو مغربی بنگال کی نہیں ہے۔ بلکہ یہ پرانی ویڈیو مہاراشٹر کی ہے، جہاں گنیش وسرجن کے دوران عوام کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار بھی رقص کرنے لگے تھے۔

Sources
Reddit Post on Sep 13, 2022
YT Video by Yash Arate vlogs on Sep 10, 2022
Media Reports- NDTV, Zee News and NBT

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Newschecker.in Urdu