Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
وجے تھلاپتی اور نواز شریف کی وائرل تصویر اے آئی سے تیار کردہ نکلی

وجے تھلاپتی اور نواز شریف کی وائرل تصویر اے آئی سے تیار کردہ نکلی

سوشل میڈیا پر تمل ناڈو کے نئے وزیر اعلیٰ تھیرو سی جوسف وجے(وجے تھلاپتی) کے ساتھ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایک تصویر خوب گردش کر رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر بھارتی اداکار و تمل ناڈو کے نئے وزیر اعلیٰ وجے تھلاپتی کی 2023 میں لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

Courtesy: X @ia_rajpoot Courtesy: Facebook/talib.abbasi

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دستیاب ہیں۔

Fact Check/Verification

سب سے پہلے ہم نے گوگل پر 2023 میں لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر اداکار وجے تھلاپتی اور پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی مبینہ ملاقات سے متعلق مختلف کیورڈز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، ہمیں کوئی ایسی مستند خبر یا قابلِ بھروسہ رپورٹ نہیں ملی جس میں دونوں شخصیات کی ملاقات کا ذکر موجود ہو۔ اگر ایسا کوئی حقیقی واقعہ پیش آیا ہوتا تو اسے یقیناً قومی اور بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج حاصل ہوتی۔

اس کے بعد ہم نے وائرل تصویر کو ریورس امیج سرچ کی، تاہم وہاں بھی ہمیں اس تصویر سے متعلق کوئی مستند ثبوت یا قابلِ اعتماد ذریعہ نہیں ملا۔ بعد ازاں ہم نے گوگل لینس میں موجود "اباؤٹ دس امیج" کے آپشن پر کلک کیا، جہاں نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ تصویر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

مزید تصدیق کےلئے ہم نے اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز کی مدد لی۔ جہاں واز اٹ اے آئی نے اپنے تجزیے میں واضح کیا کہ وائرل تصویر، یا اس کا ایک بڑا حصہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

اے آئی امیج ڈیٹیکشن ٹول زیرو جی پی ٹی نے اپنے تجزیے میں اس تصویر کو 54 فیصد اے آئی سے تیار شدہ اور جعلی قرار دیا ہے۔

از اٹ اے اور سائٹ انجن نے اس تصویر کو 95 فیصد اے آئی سے تیار کردہ قرار دیا۔

: مغربی بنگال انتخابات کے دوران مسلمانوں کی جلائی گئی دکان کی نہیں بلکہ پرانی ہے یہ ویڈیو

Conclusion

لہٰذا آن لائن ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ تمل ناڈو کے نئے وزیر اعلیٰ تھیرو سی جوسف وجے اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وائرل تصویر اے آئی سے تیار کی گئی ہے۔

Our Sources
Self analysis
Was it AI tool
Sight Engine AI tool
ZeroGPT AI tool
Is It AI tool

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Newschecker.in Urdu