Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تھلاپتی وجے کے نماز ادا کرنے کی یہ ویڈیو وزیر اعلیٰ بننے کے بعد کی نہیں بلکہ پہلے کی ہے

تھلاپتی وجے کے نماز ادا کرنے کی یہ ویڈیو وزیر اعلیٰ بننے کے بعد کی نہیں بلکہ پہلے کی ہے

تمل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ تھیرو سی جوسف وجے (تھلاپتی وجے) کی باجماعت نماز ادا کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد تھلاپتی وجے مسجد پہنچے اور مسلمانوں کے ساتھ نماز ادا کی۔

Courtesy: Facebook/Iqbal Khan P T I

Fact Check/Verification

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے تھلاپتی کے نماز ادا کرنے کی وائرل ویڈیو کے ایک فریم کا ریورس امیج سرچ کیا۔ تحقیق کے دوران ہمیں 18 مارچ 2026 کو پوتھیاتھلیمورائی نامی فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل پر اسی منظر کی دوسرے زاویے سے فلمائی گئی ویڈیو ملی، جس میں وہی افراد صفوں میں نماز ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں جو وائرل ویڈیو میں موجود ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو حالیہ نہیں بلکہ پرانی ہے۔

 Courtesy: Facebook/PutiyaTalaimuraimagazine

اسی تقریب کی ہوبہو ویڈیو کا طویل ورژن محمد اجیس نامی فیس بک پیج پر 18 مارچ 2026 کو شیئر شدہ ملا۔ جسے وجے تھلاپتی کے افطار پارٹی کا بتایا گیا ہے۔

مزید تحقیق کے دوران ہمیں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے کی باجماعت نماز اداکرنے والی تصاویر تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے وجے) کے آفیشل ویب سائٹس و

پر 18 مارچ 2026 کو شیئر شدہ ملیں۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ مناظر تملگا ویٹری کزگم پارٹی کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے منعقد کی گئی مقدس رمضان المبارک کی افطار تقریب کے ہیں، جس میں وکٹری لیڈر وجے تھلاپتی نے شرکت کی تھی۔ Courtesy: X @TVKPartyHQ

سی این این نیوز18 نے بھی وائرل ویڈیو سے متعلق خبریں شائع کی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق تھیرو سی جوسف وجے (وجے تھلاپتی) کی یہ ویڈیو تمل ناڈو کے شہر ماملا پورم میں منعقدہ افطار تقریب کی ہے، جس کا اہتمام ٹی وی کے صدر اور اداکار وجے کی پارٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

Conclusion

تحقیق سے معلوم ہوا کہ تھلاپتی وجے کے مسجد پہنچ کر مسلمانوں کے ساتھ نماز ادا کرنے سے متعلق وائرل ویڈیو حالیہ نہیں بلکہ پرانی ہے، لہٰذا یہ دعویٰ غلط ہے کہ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ نماز ادا کی۔

Our Sources
Video published by YouTube Channel Behind Woods TV on 18 March 2026
Video post by Facebook page Putiya Talaimurai Magazine on 18 March 2026
Video post by Facebook page محمد اجیس on on 18 March 2026
Images post by website TVK Vijay on 18 March 2026
Video report published by CNN News18 on 18 March 2026

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Newschecker.in Urdu