سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں کچھ لوگ ایئرپورٹ کے اندر آہ و بکا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک شخص ہاتھوں میں تالے اور بیگ کی چین پکڑے روتا دکھائی دے رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو بھارتی ایئرپورٹ کی ہے، جہاں بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے بیگ توڑ کر اُن کی محنت کی کمائی چوری کر لی گئی۔
Fact Check/Verification
بھارتی ایئر پورٹ پر مسافروں کے سامان چوری کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈی کے ایک فریم کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو 19 اپریل 2026 کو
Global_Folderویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو سعودی عرب سے وطن لوٹنے والے 78 بنگلہ دیشی مزدوروں کی ہے۔ جنہوں نے الزام لگایا تھا کہ ایتھوپین ایئرلائنز کے سفر کے دوران اُن کے سامان کے تالے توڑ کر قیمتی اشیا اور برسوں کی کمائی چوری کر لی گئی تھی۔
مزید تحقیق کے دوران ہمیں یہی ویڈیو ڈھاکہ کرونیکلز اور ٹی بی ایچ نیوز بنگلہ دیش کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس پر نومبر اور دسمبر 2025 میں شیئر شدہ ملی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ واقعہ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں واقع حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ہے، جہاں مسافروں نے سامان کے تالے ٹوٹنے اور قیمتی اشیا کے مبینہ طور پر غائب ہونے پر احتجاج کیا تھا۔

تحقیقات کے دوران ہمیں اس حوالے سے عرب ٹائمس کویت، دی بزنیس اسٹنڈرڈ اور بنگلہ دیش سنگباد سنگستھا نامی نیوز ویب سائٹس پر تفصیلی رپورٹس ملیں۔ جن میں بنگلہ دیش سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے بی) اور متعلقہ ایئرلائن حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی عرب سے واپس آنے والے 78 بنگلہ دیشی شہریوں کے سامان سے اشیاء کے غائب ہونے کے الزامات کا تعلق ڈھاکہ ایئرپورٹ یا ایئرلائن کی بدعنوانی سے نہیں ہے، بلکہ یہ مسئلہ بیرونِ ملک کنسولیڈیشن اور ہینڈلنگ کے عمل کے دوران پیش آیا تھا۔

Screengrab of Bangladesh Sangbad Sangsthaرپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مسافر 14 نومبر کو ایتھوپین ایئرلائنز کے ذریعے جدہ سے أديس أبابا کے راستے ڈھاکا پہنچے تھے، جہاں ان کے سامان کی مشترکہ کھیپ کے طور پر ترسیل کی گئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ سعودی امیگریشن کے دوران سامان کی چیکنگ اور بعض اشیاء کی ضبطی کے باوجود مکمل انوینٹری فراہم نہ ہونے اور کنسولیڈیٹڈ بیگج سسٹم کی وجہ سے ابہام پیدا ہوا، جس کے باعث بعد میں نقصان کے الزامات سامنے آئے۔
Conclusion
نیوز چیکر کی تحقیقات کے دوران ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو بھارتی ایئرپورٹ پر مسافروں کے بیگ و سامان چوری سے متعلق دعویٰ درست نہیں ہے۔ دراصل یہ واقعہ بنگلہ دیش کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ڈھاکہ) کا ہے، جہاں بیرونِ ملک سے واپس آنے والے مسافروں نے سامان کے تالے ٹوٹنے اور قیمتی اشیاء کے مبینہ طور پر غائب ہونے پر احتجاج کیا تھا۔
Sources
X post by @ on 19 April 2026
Instagram post by @tbh.newsbd and @dhakachronicles on Nov 2025
Reports published by The Business Standard , Arab Times and Bangladesh Sangbad Sangstha on Nov 2025

