بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ایک 15 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں وزیر اعظم مودی کو شیخ محمد بن زاید کے قریب جھکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیرِ اعظم مودی دبئی میں عرب رہنما کے جوتے صاف کر رہے ہیں۔
بی بی سی اردو کی 16 مئی 2026 کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت اور متحدہ عرب امارات نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ایک نئے فریم ورک پر اتفاق کیا، جس میں جدید دفاعی ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر زور دیا گیا۔ یہ پیش رفت وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ابو ظہبی دورے کے دوران سامنے آئی، جہاں انہوں نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات میں خطے کے امن و استحکام پر بھی گفتگو کی۔ تاہم، اسی ملاقات کی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
Fact Check/Verification
تحقیق کے آغاز میں ہم نے وائرل ویڈیو سے جڑے دعوے کی جانچ کے لئے گوگل پر مختلف متعلقہ کیورڈز سرچ کئے، تاہم ہمیں اس دعوے کی تصدیق کرنے والی کوئی مستند یا قابلِ اعتماد میڈیا رپورٹ نہیں ملی۔
پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے ابتدا کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 15 مئی 2026 کو اسی ویڈیو کا طویل ورژن وزیر اعظم مودی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ملا، جہاں تقریباً 10 منٹ، ایک5 منٹ 3 سیکنڈ اور دوسری 2 منٹ 11 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو موجود ہیں۔
جب ہم نے وائرل کلپ کا اصل ویڈیو سے موازنہ کیا تو اس میں کہیں بھی جوتے صاف کرنے جیسا کوئی منظر دکھائی نہیں دیا۔ تاہم، وزیرِ اعظم نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی اصل اور وائرل ویڈیوز کا باریک بینی سے جائزہ لینے پر کئی واضح تضادات سامنے آئے، جن سے یہ شبہ ہوا کہ اصل ویڈیو کے بعض حصوں میں اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ترمیم کی گئی ہے۔


مزید تصدیق کے لئے ہم نے وائرل ویڈیو کی حقیقت جانچنے کی غرض سے اوپن اے آئی پر مبنی مختلف اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز کا سہارا لیا۔ اے آئی ویڈیو ڈیٹیکٹر ٹول کے مطابق اس ویڈیو میں ڈیجیٹل ترمیم یا چھیڑ چھاڑ کے واضح آثار پائے گئے ہیں، ٹول نے اپنے تجزے میں اس کے 69 فیصد تک اے آئی سے تیار یا ترمیم شدہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اسی طرح ڈی ٹیکٹ ویڈیو اے آئی ٹول نے بھی اپنے فارینسک تجزیے میں وائرل ویڈیو کو اے آئی کی مدد سے تیار یا ایڈیٹ کئے جانے کا عندیہ دیا۔


ہائیو ماڈریشن کے تجزیے کے مطابق ویڈیو میں جوتے صاف کرنے والے حصے کے اے آئی یا ڈیپ فیک ہونے کے امکانات بالترتیب 72.3 فیصد اور 89.9 فیصد پائے گئے۔


Conclusion
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات کے دوران ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی اصل ویڈیو میں ترمیم کی گئی ہے۔ نتیجتاً، سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بھی بے بنیاد ثابت ہوتا ہے۔
Our Sources
Video published by Official YouTube channel PM of India Narendra Modi
Self Analysis
AI Video Detector tool
Detect Video AI tool
Hive Moderation AI tool

