ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک شخص ٹہلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کے پیروکار ان کے آگے اور پیچھے کولر لےکر چل رہے ہیں۔ پاکستانی صارفین کا دعویٰ ہے کہ ایک بھارتی سرکاری افسر مندر کے دورے پر اپنے ساتھ اے سی یونٹس لے گیا، قیام کے دوران انہی سے ٹھنڈک حاصل کی اور واپسی پر اے سی بھی ساتھ لے گیا۔ جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
Fact Check/Verification
ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو نیوز18 کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 20 مئی 2026 کو اپلوڈ شدہ ملی۔ جس کے مطابق ویڈیو میں نظر آ رہا شخص سنت رامپال ہے، جن کے پیروکار موونگ کولر لےکر چل رہے ہیں۔

پھر ہم نے گوگل پر "سنت رامپال کولر" کیورڈ تلاش کئے۔ جہاں ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق 20 مئی 2026 کو شائع ہونے والی نو بھارت ٹائمس کی ایک رپورٹ ملی۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں اپنی شناخت رکھنے والے متنازع مذہبی رہنما رامپال کی ایک ویڈیو وائرل ویڈیو ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنے آشرم میں چہل قدمی کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ان کے پیروکار آگے اور پیچھے کولر اٹھائے چل رہے ہیں تاکہ انہیں گرمی محسوس نہ ہو۔
Screengrab of NBTرپورٹ میں یہ بھی واضح لکھا ہے کہ متنازع مذہبی رہنما رامپال اپریل 2026 میں پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد جیل سے باہر آئے تھے اور وہ 2014 کے ایک پرتشدد مقدمے میں ہریانہ کے ہسار ضلع کی جیل میں قید تھے۔
: وجے تھلاپتی اور نواز شریف کی وائرل تصویر اے آئی سے تیار کردہ نکلی
16 اکتوبر 2018 کو شائع ہونے والی آج تک کی ایک رپورٹ کے مطابق ہریانہ کی ہسار جیل میں قائم خصوصی عدالت نے متنازع مذہبی رہنما رامپال کو قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے اس سے ایک ہفتہ قبل ہی رامپال کو قتل کے دو مقدمات میں قصوروار قرار دیا تھا۔ یہ معاملہ پانچ افراد کی موت سے جڑا ہوا تھا۔
مزید تلاش کے دوران دوسرے اینگل سے فلمائی گئی ویڈیو ہمیں سنت رامپال کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی ملی۔
Conclusion
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بھارتی سرکاری افسر کے مندر میں اے سی یونٹس لے جانے کے دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو گمراہ کن ہے۔ دراصل یہ ویڈیو قتل کے مقدمات میں سزا یافتہ سنت رامپال کی ہے، جس میں وہ اپنے آشرم میں کولر کے ساتھ چہل قدمی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Our Sources
Video published by YouTube Channel News18 on 20 May 2026
Report published by NBT on 20 May 2026
Report published by AajTak on 16 Oct 2026
Facebook post by spiritualleaderSaintRampalJI on 21 May 2026

