Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کیا بھارتی فوج کے سینئر افسر راجیو کمار سہنی کو تھائی لینڈ میں خواجہ سراؤں نے تشدد کا نشانہ بنایا؟ مکمل معلومات یہاں پڑھیں

کیا بھارتی فوج کے سینئر افسر راجیو کمار سہنی کو تھائی لینڈ میں خواجہ سراؤں نے تشدد کا نشانہ بنایا؟ مکمل معلومات یہاں پڑھیں

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں چند خواتین ایک شخص کو سرِ عام تشدد کا نشانہ بناتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹائمس آف انڈیا کے عنوان کا اسکرین شارٹ بھی ویڈیو پر چسپا ہے۔ جس پر لکھا ہے ”بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل راجیو کمار سہنی کو تھائی لینڈ میں خواتین نے مبینہ طور پر ایسکارٹ سروس کی ادائیگی سے انکار کرنے پر سڑک پر پیٹائی کی”۔

کیا جا رہا ہے کہ بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل راجیو کمار سہنی کو تھائی لینڈ کے شہر پوکٹ میں خواجہ سراؤں کو چھیڑنے کے الزام میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ .Courtesy: X @NetizenPak

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دستیاب ہیں۔

Fact Check/Verification

وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 3 جنوری 2026 کو شائع ہونے والی اے بی پی نیوز کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق 27 دسمبر 2025 کو تھائی لینڈ کے معروف سیاحتی شہر پٹایا میں 52 سالہ بھارتی سیاح راج جسوجا کو مبینہ طور پر بوائے گرل سروس لینے کے بعد طے شدہ رقم ادا نہ کرنے پر ٹرانس ویمن کے ایک گروپ نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

 Screengrab of ABP News

دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق 27 دسمبر 2024 کو تھائی لینڈ کے سیاحتی شہر پٹایا میں 52 سالہ بھارتی سیاح راج جسوجا کو مبینہ طور پر ٹرانس جینڈر خواتین کے ایک گروپ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تنازع مبینہ طور پر جنسی خدمات کی طے شدہ رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر پیدا ہوا۔

 Screengrab of The Indian Express

دی انڈین ایکسپریس نے تھائیگر کے حوالے سے لکھا ہے کہ بھارتی سیاح اور ایک ٹرانس جینڈر سیکس ورکر کے درمیان جھگڑا پہلے زبانی تکرار سے شروع ہوا، جو بعد میں ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا، جس کے بعد دیگر افراد بھی شامل ہوگئے۔ واقعے میں سیاح کے چہرے اور سر کے پچھلے حصے پر چوٹیں آئیں، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس کے علاوہ دی تھائیگر کی رپورٹ کے مطابق 27 دسمبر 2024 کو پٹایا کی واکنگ اسٹریٹ کے قریب 52 سالہ بھارتی شہری راج جسوجا ایک تنازع کے بعد تشدد کا نشانہ بن گئے۔ رپورٹ میں 19 سالہ فونگفون نامی ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا گیا کہ راج جسوجا اور ایک ٹرانس ویمن کے درمیان مبینہ جنسی خدمات کی ادائیگی کے معاملے پر جھگڑا ہوا، جو بعد میں بڑھ گیا۔

 Screengrab of The Thaiger

فونگفون کے مطابق ٹرانس ویمن نے اپنے چند ساتھیوں کو بلا لیا، جس کے بعد بھارتی شہری پر مبینہ طور پر اجتماعی حملہ کیا۔ اس واقعے میں راج جسوجا زخمی ہوئے اور انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولس نے صحت یابی کے بعد ان کا باضابطہ بیان لینے اور مزید تحقیقات کرنے کا عندیہ دیا۔

پھر ہم نے ویڈیو پر چسپاں ٹائمس آف انڈیا کے عنوان سے متعلق کیوڑد تلاش کیا تو معلوم ہوا کہ ٹائمس آف انڈیا کے اصل عنوان کے ساتھ چھیڑ خانی کی گئی ہے۔ اصل رپورٹ اور ویڈیو میں متاثرہ شخص کی شناخت 52 سالہ بھارتی شہری راج جسوجا کے طور پر کی گئی ہے، تاہم وائرل پوسٹس میں اس کی شناخت تبدیل کرکے ویڈیو میں بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل راجیو کمار سہنی کی پٹائی دکھائی گئی ہے۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا شخص بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل راجیو کمار سہنی نہیں بلکہ 52 سالہ بھارتی شہری راج جسوجا ہے، جسے تھائی لینڈ کے پٹایا میں مبینہ طور پر ادائیگی کے تنازع کے بعد ٹرانس ویمن کے ایک گروپ نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Our Sources
Report published by ABP News on 03 Jan 2026
Report published by The Indian Express on 05 Jan 2026
Report published by The Thaiger on 29 Dec 2025

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Newschecker.in Urdu