Claim
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر حالیہ دنوں حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر کئے گئے حملے کا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ایکس صارف نے لکھا ہے “ایک نایاب ویڈیو حاصل ہوئی ہے۔ حزب اللہ نے گھات لگا اسرائیلی فوج پر حملہ کیا ہے”۔
Fact
وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو 20 اگست 2016 کو اورینٹ نیوز نامی یوٹیوب چینل پر موصول ہوئی۔ ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ شام کے صوبہ حلب کے علاقے رموسہ میں واقع ایئر ٹیکنیکل کالج پر کئے گئے حملے کا منظر ہے۔
Courtesy: YouTube/ Orient Newsمزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہی ویڈیو دسمبر 2023 میں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔ اس وقت صارفین نے اسے صیہونی فوجیوں کے ایک گروپ پر القسام بریگیڈ کے حملے کی ویڈیو قرار دے کر شیئر کیا تھا۔ تاہم، نیوز چیکر اردو کی فیکٹ چیک ٹیم نے اس دعوے کی جانچ کے بعد اسے گمراہ کن قرار دیتے ہوئے ڈیبنک کیا تھا۔ اس حوالے سے مکمل فیکٹ چیک رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیق سے یہ ثابت ہوا کہ یہ ویڈیو حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر کئے گئے حالیہ حملے کی نہیں بلکہ شام کے رموسہ میں واقع ایک کالج پر دس برس پہلے کئے گئے حملے کی ہے۔
Our Sources
Video published by Orient News on 20 Aug 2016

