سوشل میڈیا پر دینک جاگرن سے منسوب ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی تصویر کے ساتھ ہندی اور اردو زبان میں ایک مبینہ بیان شیئر کیا جا رہا ہے۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے مندروں اور مساجد کے عطیات پی ایم کیئرز فنڈ میں جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔
Courtesy: Facebook/unanewsurduFact Check/Verification
دعوے کی حقیقت جاننے کے لئے مختلف متعلقہ کیورڈز گوگل پر تلاش کیے، تاہم اس حوالے سے کوئی مستند خبر نہیں ملی۔ اگر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے واقعی ایسا بیان دیا ہوتا تو اس کی وسیع پیمانے پر میڈیا کوریج ہونے کا امکان تھا۔
ہم نے پی ایم کیئرز فنڈ کے آفیشل ویب سائٹ کو بھی کھنگالا، لیکن یہاں بھی ان باتوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی کھنگالا، وہاں بھی اس سے متعلق بیان نہیں ملا۔
پھر ہم نے وائرل پوسٹ کارڈ کی تصدیق کے لئے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران 5 جون 2026 کو دینک جاگرن کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شائع کی گئی ایک پوسٹ ملی، جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی تصویر کے ساتھ پی او کے سے متعلق بیان درج تھا۔ دستیاب معلومات کے مطابق یہ بیان انہوں نے 5 جون 2026 کو لکھنؤ میں منعقدہ جگدگرو رام بھدر آچاریہ کی رام کتھا کے دوران دیا تھا۔

وائرل پوسٹ کارڈ اور متعلقہ انسٹاگرام پوسٹ کا موازنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ دونوں میں صرف راج ناتھ سنگھ سے منسوب بیان مختلف ہے، جبکہ باقی ڈیزائن اور مواد یکساں ہیں۔

مزید تصدیق کے لئے نیوز چیکر ہندی ٹیم کے رنجے کمار نے وائرل پوسٹ کو دینک جاگرن ڈیجیٹل کے منیجنگ ایڈیٹر انیل پانڈے کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس میں استعمال ہونے والا فونٹ جاگرن کا نہیں ہے، لہٰذا یہ پوسٹ جعلی ہے۔
Conclusion
اس طرح نیوز چیکر کو ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے مساجد اور مندروں کے عطیات پی ایم کیئرز فنڈ میں جمع کرانے کی اپیل کا دعویٰ غلط ہے۔ دراصل دینک جاگرن کا وائرل پوسٹ کارڈ جعلی ہے اور راج ناتھ سنگھ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
Our Sources
Instagram post by Dainik Jagran on 05 Jun 2026
Conversation with Dainik jagran Managing editor Anil Pandey

