Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اسپتال کے عملے کو سرزنش کر رہی خاتون بھارت کی وزیر صحت نہیں ہیں

اسپتال کے عملے کو سرزنش کر رہی خاتون بھارت کی وزیر صحت نہیں ہیں

سوشل میڈیا پر تقریباً چار منٹ دورانیے کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک خاتون کو اسپتال کے عملے کو ڈانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ خاتون بھارت کی وزیرِ صحت ہیں اور وہ ایک خاتون مریضہ کو مرد ڈاکٹر کے ساتھ اکیلا چھوڑنے پر اسپتال کے عملے کی سرزنش کر رہی ہیں۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دستیاب ہیں۔

Fact Check/Verification

ہم نے سب سے پہلے گوگل سرچ کیا کہ "بھارت کے وزیر صحت کون ہیں؟" سرکاری ویب سائٹ پی آئی بی کے مطابق بھارت کے موجودہ مرکزی وزیر صحت جگت پرکاش نڈا ہیں۔

بھارتی خاتون وزیر صحت کا اسپتال کے عملے کو پھٹکار لگانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے سب سے پہلے گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو 8 جون 2026 کو پنجاب کیسری ہریانہ کے آفیشل یوٹیوب چینل اور ہریانہ تک کے آفیشل فیس بک پیج پر ملی۔ جس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون ہریانہ ویمن کمیشن کی چیئرپرسن رینو بھاٹیہ ہیں، جو ایک نابالغ لڑکی سے مبینہ عصمت دری کے معاملے کی جانچ کے دوران ایل این جے پی اسپتال کے نرسنگ اسٹاف کی سرزنش کر رہی ہیں۔

مزید تحقیق کے دوران ہمیں 8، 9 اور 10 جون کو شائع ہونے والی امر اجالا، نیوز18 پنجاب اور کرائم تک کی خبریں موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون ہریانہ ویمن کمیشن کی چیئرپرسن رینو بھاٹیہ ہیں۔ کروچھیتر، ہریانہ کے ایل این جے پی سول اسپتال میں 29 مئی 2026 کو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس کی جانچ کے لئے رینو بھاٹیا پہنچی تھیں۔ جہاں متاثرہ لڑکی نے ڈاکٹر شیلندر شیلی پر معائنے کے بہانے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد رینو بھاٹیہ نے اسپتال انتظامیہ اور نرسنگ اسٹاف کو پھٹکار لگائی تھی۔

رپورٹس کے مطابق رینو بھاٹیہ نے متاثرہ لڑکی سے ملاقات کے بعد اسپتال میں مبینہ غفلت اور نگرانی کے فقدان پر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں نرسنگ اسٹاف سے متعلق ان کے بعض بیانات تنازع کا باعث بنے، جس پر احتجاج بھی ہوا۔ بعد میں ان کا دورِ کار اختتام پذیر ہوا اور انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ بھی دے دیا۔

: وائرل ویڈیو فلپائن کے زلزلے کی نہیں بلکہ بینکاک کی ہے

Conclusion

آن لائن دستیاب شواہد سے واضح ہوا کہ وائرل دعویٰ گمراہ کن ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون بھارت کی وزیرِ صحت نہیں بلکہ ہریانہ ویمن کمیشن کی سابق چیئرپرسن رینو بھاٹیہ ہیں، جو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اسپتال میں مبینہ جنسی زیادتی کے معاملے کی جانچ کے دوران اسپتال کے عملے کو پھٹکار لگا رہی تھیں۔

Video published by YouTube channel Pujab Kesari Haryana on 8 Jun 2026
Facebook post by Haryana Tak on 8 Jun 2026
Reports published by Crime Tak, Amar Ujala and News18 Punjab on 08,09,10 Jun 2026

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Newschecker.in Urdu