Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سابق کرکٹر یوسف پٹھان کے بی جے پی میں شامل ہونے کے فرضی دعوے کے ساتھ اے آئی تصویر وائرل

سابق کرکٹر یوسف پٹھان کے بی جے پی میں شامل ہونے کے فرضی دعوے کے ساتھ اے آئی تصویر وائرل

رکن پارلیمنٹ و سابق کرکٹر یوسف پٹھان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ گلے میں بی جے پی کا مفلر پہنے اور پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کو گلدستہ پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یوسف پٹھان ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) سے علیحدگی اختیار کرکے بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔

Courtesy: Facebook/احمد نانوتوی

Fact Check/Verification

ہم نے سب سے پہلے وائرل تصویر کے ساتھ گوگل پر "بی جے پی میں شامل ہوئے ٹی ایم سی لیڈر یوسف پٹھان" کیورڈز تلاش کئے، تاہم ہمیں وائرل تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی تائید میں کوئی مستند رپورٹ نہیں ملی۔

البتہ 15 جون 2026 کو شائع ہونے والی آج تک کی ایک رپورٹ کے مطابق نیشنلسٹ سٹیزنز پارٹی آف انڈیا (این سی پی آئی) ایک چھوٹی سیاسی جماعت ہے جو تریپورہ میں قائم کی گئی تھی۔ جون 2026 میں یہ جماعت اس وقت سرخیوں میں آئی جب ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے 20 باغی ارکانِ پارلیمنٹ، جن میں یوسف پٹھان بھی شامل تھے، نے اس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد براہِ راست بی جے پی میں شامل ہوئے بغیر ایک الگ سیاسی پلیٹ فارم اختیار کرنا تھا۔ ہمارے آرٹیکل لکھنے تک یوسف پٹھان کی بی جے پی میں باضابطہ شمولیت کی کوئی آفیشل تصدیق نہیں ملی۔

پھر ہم نے تصویر کا خود تجزیہ کیا۔ ابتدائی مشاہدے میں مفلر کا کچھ حصہ غیر فطری انداز میں پس منظر لباس کے ساتھ ضم ہوتا ہوا دکھائی دیا، جس سے شبہ پیدا ہوا کہ تصویر میں اے آئی یا ڈیجیٹل ایڈیٹنگ کا استعمال کیا گیا ہو سکتا ہے۔

 Screengrab of Viral post

پھر ہم نے وائرل تصویر کی تصدیق کے لئے متعدد اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز کی مدد لی۔ از اٹ اے آئی اور سائٹ انجن نے اپنے تجزیے میں تصویر کے 81 فیصد تک اے آئی سے تیار کردہ ہونے کا امکان ظاہر کیا۔

اسی طرح ڈیپ اے آئی ٹول نے 84 فیصد جبکہ ڈی کاپی نے تصویر میں 98 فیصد اے آئی سے تیار کردہ مواد ہونے کی نشاندہی کی ہے۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کو انٹرنیٹ پر ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے ساتھ کھڑے یوسف پٹھان کی تصویر اصل نہیں ہے بلکہ اے آئی سے تیار کی گئی ہے اور یوسف پٹھان کے بی جے پی میں شامل ہونے کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے۔

Sources
Report published by Aaj Tak on 15 Jun 2026
Self Analysis
Sightengine AI tool
IsIt AI tool
Decopy AI tool
Deep AI tool

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Newschecker.in Urdu