Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کیا یہ ویڈیو واقعی سری گنگا نگر اجتماعی عصمت دری کیس کے ملزموں کو سرِعام باندھ کر پیٹنے کی ہے؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

کیا یہ ویڈیو واقعی سری گنگا نگر اجتماعی عصمت دری کیس کے ملزموں کو سرِعام باندھ کر پیٹنے کی ہے؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

راجستھان کے سری گنگا نگر میں حال ہی میں 13 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا، جس نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ اسی تناظر میں فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں پولس رسی سے بندھے تین افراد کو سڑک پر ہجوم کے درمیان پیٹتے ہوئے لے جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو سری گنگا نگر اجتماعی عصمت دری کیس کے ملزموں کو پولس کی جانب سے سرِعام باندھ کر پیٹنے کی ہے۔

Courtesy: Facebook/Ghulam Ullah Chandio

Fact Check/Verification

سری گنگا نگر اجتماعی عصمت دری کیس کے ملزموں کو سرِعام باندھ کر پیٹنے کے دعوے سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کو سب سے پہلے ہم نے کیفریم میں تقسیم کیا اور اس کے ایک فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا، جہاں یہی ویڈیو 5 جولائی 2026 کو ایکس اور انسٹاگرام پر شیئر شدہ ملی۔ پوسٹ کے مطابق یہ ویڈیو گجرات کے سورت کی ہے، جہاں دوہرے قتل کے مقدمے کے ملزموں کو پولس نے رسی سے باندھ کر سڑک پر مارچ کروایا اور سرِعام لاٹھیوں سے پیٹا تھا۔

 Courtesy: Instagram @king___of____mahakal

وائرل دعوے کی جانچ کے لیے ہم نے ویڈیو کا ایک کی فریم نکال کر گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران یوٹیوب چینل وی ٹی وی گجراتی نیوز اینڈ بیونڈ پر 3 مئی 2026 کو اپلوڈ کی گئی ایک ویڈیو رپورٹ ملی، جس میں وائرل ویڈیو کا یہی کلپ موجود تھا۔

 Courtesy:YouTube Channel VTV Gujarati News and Beyond

ویڈیو کے ساتھ گجراتی زبان میں دی گئی تفصیل کا ترجمہ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ سورت میں ایک نوجوان لڑکی سے مبینہ چھیڑ چھاڑ پر اعتراض کرنے کے بعد دو افراد "یعنی لڑکی کے والد اور ان کے چچا زاد بھائی" کو قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد سورت پولس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کی سرِعام پریڈ نکالی اور عوام کے سامنے قانون کا سبق سکھاتے ہوئے ان کے خلاف سخت کاروائی کی تھی۔ اس حوالے سے دیو بھاسکر نے بھی خبریں شائع کی تھی۔

مزید تصدیق کے دوران سورت پولس کے

(سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل پر 2 مئی 2026 کو ملزمان کی پریڈ کی یہی ویڈیو شیئر شدہ ملی۔

وائرل ویڈیو کا پسِ منظر کیا ہے؟

گجرات کے سورت میں ایک نابالغ لڑکی سے مبینہ چھیڑ خوانی کی مخالفت پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کی 28 اپریل 2026 کی ایک رپورٹ کے مطابق لمبایت علاقے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نے 39 سالہ شخص پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی، جبکہ خالق شیخ اور اقبال زخمی ہوئے تھے۔

Conclusion

نیوزچیکر کو انٹرنیٹ پر ملنے والے شواہد سے ثابت ہوا کہ راجستھان کے سری گنگا نگر عصمت دری کیس کے ملزموں کی سرِعام پٹائی کے دعوے سے شیئر کی جانے والی یہ ویڈیو پرانی ہے۔ درحقیقت، اس کا تعلق سورت کے لمبایت میں دوہرے قتل کے مقدمے کے ملزمان سے ہے، جنہیں پولس نے سرِعام لاٹھیوں سے پیٹا تھا۔

Our Sources
Instagram post by @king___of____mahakal__7002 on 05 July 2026
Video reports published by YouTube Channel VTV Gujarati News and Beyond on 03 May 2026
Report published by Divya Bhaskar 2 month ago
X post by @ on 02 May 2026
Report published by Times of India on 28 April 2026

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Newschecker.in Urdu