Claim
سوشل میڈیا پر عمارت میں لگی آگ کی ایک ویڈیو کو سی جے پی مظاہرے سے منسوب کرکے شیئر کیا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے "بھارت، دہلی میں شدید تصادم، جنتر منتر احتجاج میں 7 مظاہرین ہلاک، 391 زخمی، 32 کی حالت تشویشناک 250 سے زائد مظاہرین کو بھارتی فوج اور دہلی پولس نے گرفتار کر لیا ہے"۔
20 جولائی 2026 کو سی جے پی کی اپیل پر مبینہ نیٹ پیپر لیک اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کے مطالبات کے سلسلے میں دہلی میں احتجاج کیا گیا۔ اس دوران مظاہرین کو جنتر منتر اور پارلیمنٹ کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لئے دہلی پولس نے متعدد مقامات پر رکاوٹیں قائم کیں، جبکہ بعض جگہوں پر پولس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں اور لاٹھی چارج کے واقعات بھی پیش آئے۔ دی پرنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 100 سے زائد مظاہرین و پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 100 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسی تناظر میں ایک عمارت میں لگی آگ کی پرانی ویڈیو کو حالیہ سی جے پی احتجاج سے جوڑ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔
Fact
سی جے پی مظاہرے سے منسوب کرکے شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو نیوز پاپ نامی فیس بک پیج پر 20 جولائی 2026 کو شیئر شدہ ملی۔ جس کے مطابق آتش زدگی کا یہ واقعہ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع جواہر بھون میں پیش آیا تھا۔
Courtesy: Facebook/ Newspopپھر ہم نے مذکورہ کیورڈ گوگل پر تلاش کئے۔ جہاں ہمیں اسی واقعے کی الگ الگ اینگل سے فلمائی گئی ویڈیو کئی میڈیا رپورٹس کے ساتھ ملیں۔ ہندوستان ٹائمس اور نوبھارت ٹائمس کے مطابق پیر کی صبح لکھنؤ کے حضرت گنج میں واقع جواہر بھون کی چوتھی منزل پر آگ لگی تھی۔ جواہر بھون ایک سرکاری عمارت ہے، جہاں متعدد سرکاری محکموں کے دفاتر قائم ہیں۔ فائر بریگیڈ کی تقریباً 15 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پا لیا، اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اگرچہ سرکاری دستاویزات کو ہونے والے نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم حکام اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔
Screengrab of Hindustan Timesوہیں ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ فائر ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ سال عمارت میں فائر سیفٹی کی سنگین خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا تھا۔ اس آگزنی کے حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹس
لہٰذا نیوز چیکر کو انٹرنیٹ پر دستیاب شواہد سے معلوم ہوا کہ عمارت میں لگی آگ کی وائرل ویڈیو کا تعلق 20 جولائی کو دہلی میں ہونے والے سی جے پی مظاہرے سے نہیں ہے، بلکہ یہ ویڈیو اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع جواہر بھون میں پیش آنے والے آتش زدگی کے واقعے کی ہے۔
Sources
Facebook post by Newspop on20 July 2026
Reports published by Hindustan Times, NBT, Times of India and NDTV on 20, 21 July 2026

