Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کیا یہ ویڈیو سی جے پی مظاہرے میں پولس کی جانب سے ترنگے کی بے حرمتی کئے جانے کی ہے؟حقیقت یہاں پڑھیں

کیا یہ ویڈیو سی جے پی مظاہرے میں پولس کی جانب سے ترنگے کی بے حرمتی کئے جانے کی ہے؟حقیقت یہاں پڑھیں

سوشل میڈیا پر دہلی میں جاری کوکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج سے جوڑ کر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ایک پولس اہلکار قومی پرچم ترنگے کی بے حرمتی کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو دہلی میں جاری سی جے پی مظاہرے کے دوران کی ہے، جہاں ایک پولس اہلکار نے مبینہ طور پر ترنگے سے اپنا منہ صاف کیا اور پھر اسے زمین پر پھینک دیا۔

کئی فیس بک صارفین نے بھی اس ویڈیو کو مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دستیاب ہیں۔

Fact Check/Verification

ہم نے سب سے پہلے گوگل پر “سی جے پی مظاہروں کے دوران پولس کی جانب سے ترنگے کی بے حرمتی” سے متعلق کیورڈز تلاش کیا، تاہم ہمیں کوئی ایسی معتبر میڈیا رپورٹ نہیں ملی جس میں وائرل ویڈیو یا اس دعوے کی تصدیق کی گئی ہو۔

پھر ہم نے سی جے پی مظاہرے میں پولس کی جانب سے ترنگے کی بے حرمتی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو 9 مئی 2026 کو ڈیمو کریٹک چرکھا نامی یوٹیوب چینل پر شیئر شدہ ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو بہار کا بتایا گیا ہے۔

 Courtesy: YouTube/ DemocraticCharkha

مزید تحقیق کے دوران یوتھ کانگریس سینٹرل یوپی نامی فیس بک پیج پر9 مئی 2026 کو شیئر شدہ یہی ویڈیو ملی۔ ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو بہار پولس کی جانب سے بھارتی قومی پرچم کی مبینہ بے حرمتی کی ہے۔

 Courtesy: Facebook/Youth Congress Central U.P.

یوتھ کانگریس کے فیس بک پر ملی ویڈیو کے اوپری حصے میں دائیں جانب ایک لوگو نظر آیا، جس پر دی بہار نامہ لکھا تھا۔ اس نام کو جب ہم نے یوٹیوب پر سرچ کیا تو اس نام کا ایک چینل ملا۔ جہاں اسکرال کرنے پر ہمیں 8 مئی 2026 کو اپلوڈ شدہ اسی واقعے کی 7 منٹ 36 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو ملی۔ جس کے شروعات میں ہی وائرل ویڈیو جیسا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

 Courtesy: YouTube/ The Bihar Nama

ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو بہار میں بی پی ایس سی ٹی آر ای 4 نوٹیفکیشن کے مطالبے پر پٹنہ میں ہونے والے طلبہ کے احتجاج کی ہے، جہاں پولس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا تھا۔ اسی دوران ایک پولس اہلکار نے مبینہ طور پر ترنگے سے اپنا منہ صاف کرکے اسے زمین پر پھینک دیا تھا، جس کے بعد موقع پر موجود ایک صحافی نے ترنگا اٹھا کر متعلقہ پولس اہلکار کو اس کی مبینہ بے حرمتی کی جانب توجہ دلائی تھی۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیق سے یہ ثابت ہوا کہ دہلی سی جے پی مظاہرے میں پولس کی جانب سے ترنگے کی بے حرمتی کا بتاکر شیئر کی جا رہی ویڈیو دراصل پرانی اور بہار کے پٹنہ کی ہے۔

Sources
Video published by YouTube channel DemocraticCharkha on 09 May 2026
Facebook post by Youth Congress Central UP on 09 May 2026
Video published by YouTube channel The Bihar Nama 08 May 2026

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Newschecker.in Urdu