سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف ویڈیو کال پر گفتگو کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں مودی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے “ارے نواز بھائی! آپ اتنے بڑے جلسوں میں فائرنگ کرکے لوگوں کو کیسے بھگا دیتے ہیں؟ ہم سے تو یہ چند ہزار کاکروچ بھی نہیں سنبھالے جا رہے۔” اس ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کاکروچ پارٹی کے خلاف مدد کے لئے نواز شریف سے ویڈیو کال پر رابطہ کیا۔
Fact Check/Verification
ہم نے سب سے پہلے گوگل پر ”وزیر اعظم نریندر مودی نے نواز شریف سے مبینہ ویڈیو کال” سے متعلق کیورڈز تلاش کئے، تاہم اس دعوے کی تائید میں ہمیں کسی بھی مستند خبر رساں ادارے یا قابلِ اعتماد ذرائع کی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔
پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو رواں ماہ کی 23 تاریخ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ملی۔ ویڈیو میں وزیر اعظم نریندر مودی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پیپر لیک معمولی مسئلہ نہیں، بلکہ اس سے لاکھوں طلبہ اور ان کے والدین متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران حکومت نے پیپر لیک کے خلاف متعدد اقدامات کیے، ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیجا، 22 لاکھ طلبہ کے امتحانات دوبارہ کرائے تاکہ ان کا ایک سال ضائع نہ ہو، اور متعلقہ محکموں کو مزید سخت اقدامات کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ یہاں یہ واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھار کی گئی ہے۔
Courtesy: Instagram @narendramodiمزید ہم نے ویڈیو کا بصری جائزہ لیا، جہاں ویڈیو کال انٹرفیس غیر معمولی طور پر یکساں اور مصنوعی محسوس ہوتا ہے، جبکہ پی ایم مودی اور نواز شریف کے مناظر الگ الگ ریکارڈنگز کو جوڑ کر تیار کئے گئے معلوم ہوتے ہیں۔ اگرچہ بعض مقامات پر ہونٹوں اور چہرے کی حرکات فطری دکھائی دیتی ہیں، تاہم صرف بصری تجزیے کی بنیاد پر اسے اے آئی یا ڈیپ فیک قرار دینا ممکن نہیں۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے اے آئی ویڈیو ڈیٹیکشن ٹولز کی مدد لی۔ اے آئی ویڈیو ڈیٹیکٹر نے اپنے تجزیے میں اس ویڈیو کے تقریباً 61 فیصد امکان کے ساتھ اے آئی سے تیار یا ترمیم شدہ ہونے کی نشاندہی کی۔

ہم نے ہائیو ماڈریشن ٹول کی مدد لی۔ اس کے تجزیے کے مطابق ویڈیو کے 95.2 فیصد اور آڈیو کے 98.9 فیصد اے آئی سے تیار یا ڈیپ فیک ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید تجزیے کے لئے ہم نے سائٹ انجن ٹول کا استعمال کیا، جس نے اپنی جانچ میں ویڈیو میں استعمال ہونے والی آواز کو 96 فیصد امکان کے ساتھ اے آئی سے تیار کردہ قرار دیا۔

Conclusion
نیوزچیکر کی تحقیق میں ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو میں وزیر اعظم نریندر مودی نواز شریف سے ویڈیو کال پر گفتگو نہیں کر رہے، بلکہ اصل ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھار کی گئی ہے، دارص اصل ویڈیو پیپر لیک کے خلاف سخت اقدامات سے متعلق پی ایم مودی کے بیان کی ہے۔
Our Sources
Insta post by PM Modi on 23 july 2026
Self Analysis
Ai Video detector
Hivemoderation Ai tool
Sightengine AI tool

