Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کولمبیا میں آنے والے زلزلے کی نہیں فلپائن کی ہے یہ ویڈیو

کولمبیا میں آنے والے زلزلے کی نہیں فلپائن کی ہے یہ ویڈیو

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کولمبیا میں آنے والے زلزلے سے منسوب کرکے شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ایک شخص زلزلے کے جھٹکوں کے باعث زمین پر گھٹنوں کے بل بیٹھا ہاتھ ہلاتا نظر آ رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ کولمبیا کے ایک اسکول میں زلزلے کے دوران پیش آنے والے خوفناک مناظر کی ویڈیو ہے۔

Courtesy: X@McbShafiq

بی بی سی کی ویب سائٹ پر 11 اگست 2026 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کولمبیا میں 7.4 شدت کے شدید زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 132 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

Fact Check/Verification

وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ یہی ویڈیو 8 جون 2026 کو ایک یوٹیوب چینل پر اپلوڈ شدہ ملی۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ منظر فلپائن میں 7.8 شدت کے زلزلے کا ہے، جس کے بعد انڈونیشیا میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

 Courtesy: YouTube/ EIChorrilleroSanLuis

مزید تحقیق کے دوران یہی ویڈیو 9 جون 2026 کو ایک فیس بک پیج پر شیئر شدہ ملی، جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات میں اسے 8 جون 2026 کو فلپائن کے جنوبی منڈاناؤ میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے متعلق بتایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہمیں لندن کی نیوز ایجنسی عربی21 نیوز کے انسٹاگرام پیج پر یہ ویڈیو موصول ہوئی، جہاں اسے 8 جون 2026 کو شیئر کیا گیا تھا۔ پوسٹ کے مطابق یہ فلپائن میں 7.8 شدت کے زلزلے کے باعث ایک اسکول میں پیش آنے والے خوفناک مناظر کی ویڈیو ہے۔

 Courtesy: Instagram @arabi21news

مزید کیورڈز سے تلاش کے دوران مذکورہ وائرل ویڈیو اٹلی کی نیوز ایجنسی لیگو کی ویب سائٹ پر بھی ملی، جہاں اسے فلپائن میں 7.8 شدت کے شدید زلزلے کے دوران ایک اسکول میں پیش آنے والے خوفناک مناظر کے طور پر بتایا گیا ہے۔

 Screengrab of Leggo

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو کولمبیا میں آنے والے زلزلے کے دوران اسکول کے خوفناک مناظر کی نہیں، بلکہ 8 جون 2026 کو فلپائن کے جنوبی منڈاناؤ میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے دوران ایک اسکول میں فلمائی گئی تھی۔

Our Sources
Video published by YouTube channel @ElChorrilleroSanLuis on 08 Jun 2026
Video post by Instagram Arabi21News on 08 Jun 2026
Report published by Leggo on 08 Jun 2026

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Newschecker.in Urdu