Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی پرواز کے اندر کا نہیں ہے یہ منظر

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی پرواز کے اندر کا نہیں ہے یہ منظر

Claim

سوشل میڈیا پر دورانِ پرواز طیارے کے اندر کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں مسافروں کو حیران و پریشان دیکھا جا سکتا ہے۔ دعویٰکیا جا رہا ہے کہ یہ مناظر دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے دوران پائلٹوں کے درمیان مبینہ جھگڑے اور کاک پٹ میں پیش آنے والے واقعے کے باعث مسافروں میں پھیلے خوف و ہراس کے ہیں۔

Courtesy: FB/muhammadzubair.sheikh.39

بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے دوران طیارہ اچانک تیزی سے نیچے آیا اور تقریباً دو منٹ سے بھی کم وقت میں 17 ہزار فٹ کی بلندی کھو بیٹھا۔ اس دوران مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کچھ مسافروں نے کاک پٹ کا دروازہ کھول کر اندر موجود پائلٹ کو قابو کرنے کی کوشش کی۔ طیارے کے دوبارہ اوپر اٹھنے کے بعد کیبن میں موجود دو آف ڈیوٹی پائلٹ کاک پٹ میں پہنچے اور ان میں سے ایک نے طیارے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اسی تناظر میں مذکورہ ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔

Fact

وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران یہی ویڈیو 22 اگست 2026 کو ایک فیس بک پیج پر شیئر شدہ ملی، تاہم پوسٹ میں ویڈیو کے مقام یا واقعے کی تاریخ سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

 Courtesy: FB/Marta Betancur

مزید تحقیق کے دوران ہم نے وائرل ویڈیو کا بغور جائزہ لیا، جس کے آخر میں ہسپانوی زبان میں ”لاس مونتانیروس” لکھا نظر آیا۔ اس نام کو تلاش کرنے پر ہمیں لاس مونتانیروس کے یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ملے، جہاں یہی ویڈیو 22 اگست 2026 کو ان کے یوٹیوب چینل پر بھی اپلوڈ کی گئی تھی۔ اگرچہ ویڈیو کے ساتھ واقعے کی تفصیلات بیان نہیں کی گئی تھیں، تاہم پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ سب محفوظ ہیں۔

 Courtesy: YouTube/LOS MONTAÑEROS

لاس مونتانیروس کے یوٹیوب چینل پر دی گئی معلومات کے مطابق یہ کولمبیا کا ایک معروف انفلوئنسر خاندان ہے۔ مزید تصدیق کے لئے ہم نے گوگل پر متعلقہ الفاظ تلاش کئے، جہاں ہسپانوی زبان کی ویب سائٹ ”سُپر لائک” پر وائرل ویڈیو سے متعلق ایک رپورٹ ملی۔ رپورٹ کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ لاس مونتانیروس کو دورانِ پرواز شدید فضائی جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے باعث طیارے کے اچانک تیز ہلنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے۔ رپورٹ میں اس واقعے کے مقام، طیارے یا پرواز کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھی: کیا جنرل دھیرج سیٹھ نے پاکستان کو شکست دینے کے لئے 40 دن تک گؤمُوتر پینے کی بات کہی؟

اس طرح دستیاب شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کولمبیائی انفلوئنسر لاس مونتانیروس کی ایک پرواز کے دوران پیش آنے والے واقعے کی ہے، لیکن اس کا حالیہ فلائی دبئی پرواز کے واقعے سے تعلق ثابت نہیں ہوتا۔

Sources
Facebook post by Marta Betancur on 22 Aug 2026
Facebook, Youtube and Instagram post by LOS MONTAÑEROS on 22 Aug 2026

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Newschecker.in Urdu