Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کرلا میں نوجوان جوڑے پر تشدد کرنے والوں کی نکالی گئی پریڈ کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو گجرات کی ہے

کرلا میں نوجوان جوڑے پر تشدد کرنے والوں کی نکالی گئی پریڈ کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو گجرات کی ہے

Claim

سوشل میڈیا پر پولس کی جانب سے کئی افراد کی پریڈ نکالے جانے کی ایک ویڈیو فارسی کیپشن کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ممبئی پولس نے کرلا میں نوجوان جوڑے کے ساتھ مارپیٹ کرنے والوں کی پریڈ نکالی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی کے کرلا علاقے میں ایک واقعہ پیش آیا، جہاں 7 سے 8 لڑکوں نے پارک میں تصاویر کھینچ رہے ایک نوجوان جوڑے کے ساتھ مارپیٹ اور چھیڑ چھاڑ کی تھی۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد گھاٹ کوپر پولس نے آٹھ نابالغوں کو حراست میں لیا اور ان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ان میں سے چھ نابالغوں کو اصلاحی مرکز بھیج دیا گیا ہے۔

اسی واقعے سے جوڑ کر تقریباً 55 سیکنڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں پولس اہلکار کچھ نوجوانوں کے ہاتھ باندھ کر ان کی پریڈ نکالتے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران نوجوان کان پکڑ کر معافی مانگتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

Courtesy: X @MohamadiniaAli

Fact

کرلا میں نوجوان جوڑے کے ساتھ مارپیٹ کرنے والوں کی پریڈ نکالے جانے کے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے چند فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں ‘گجرات لائیو‘ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 14 نومبر 2026 کو شیئر شدہ یہی ویڈیو ملی۔ ویڈیو میں موجود تحریر کے مطابق یہ مناظر سورت میں سنتوش مورے نامی نوجوان کے قتل کے معاملے میں گرفتار ملزمان کے ہیں۔

 Courtesy: Instagram/gujaratlive_

مزید کیورڈ تلاش کے دوران ہمیں سورت ٹوڈے نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی 12 نومبر 2026 کو شیئر کی گئی ایک ویڈیو ملی، جس میں وائرل کلپ جیسے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق سنتوش مورے قتل معاملے میں گرفتار ملزمان کو جائے وقوعہ پر لے جا کر واقعے کا منظر دوبارہ ترتیب دیا گیا تھا۔

 Courtesy: IG/surattoday22

اس کے علاوہ ہمیں

پر 12 نومبر 2026 کو شیئر کیا گیا ایک ویڈیو بھی ملا، جس میں انہی ملزمان کو پریڈ کراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دیئے گئے کیپشن میں لکھا ہے کہ کھٹودرا تھانے کے آزاد نگر میں ایک نوجوان کے قتل کے معاملے میں پولس نے ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی۔

 Courtesy: X/CP_SuratCity

مزید معلومات کے لئے ہم نے گجراتی میڈیا ادارے سندیش کی ویب سائٹ بھی کھنگالی، جہاں سنتوش مورے قتل کیس سے متعلق شائع ایک رپورٹ ملی۔ رپورٹ میں گرفتار ملزمان کی تصاویر بھی شامل تھیں۔

 Courtesy: Sandesh

رپورٹ کے مطابق سورت کے بھٹار علاقے میں معمولی بات اور ذاتی رنجش کے باعث پانچ افراد نے 18 سالہ سنتوش مورے عرف سنی کو قتل کر دیا تھا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کھٹودرا پولس نے فوری کاروائی کی اور چند ہی گھنٹوں میں قتل کی سازش میں شامل مرکزی ملزم سمیت پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت جاوید عرف نواب شیخ، ہنس راج کشواہا، ثاقب منیار، ساحل شکیل شیخ (مرکزی ملزم) اور کنور جتیندر ساہو کے طور پر ہوئی تھی۔

نیوز چیکر کی تحقیق میں واضح ہوا کہ ممبئی کے کرلا میں نوجوان جوڑے پر تشدد کرنے والوں کی پریڈ نکالے جانے کے دعوے سے وائرل یہ ویڈیو دراصل گجرات کے شہر سورت میں قتل کے ایک معاملے میں گرفتار ملزمان کی ہے۔

Our Sources
Instagram post by Gujarat Live on 14th Nov 2026
Instagram post by surattoday22 on 12th Nov 2026
X post by Surat Police on 12th Nov 2026
Report Pubished by Sandesh on 10th Nov 2026

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Newschecker.in Urdu