Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
چین میں گیس پائپ لائن دھماکے کا بتاکر شیئر کی گئی یہ ویڈیو ایران کی ہے

چین میں گیس پائپ لائن دھماکے کا بتاکر شیئر کی گئی یہ ویڈیو ایران کی ہے

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی تقریباً 18 سیکنڈ کی اس ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ مناظر چین کے صوبہ یونان میں گیس پائپ لائن پھٹنے کے خوفناک دھماکے کے ہیں۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید ہے کہ سڑک پر کھڑی گاڑیاں ہوا میں اچھل جاتی ہیں اور ہر طرف مٹی اور دھوئیں کے بادل چھا جاتے ہیں۔

Courtesy: X @MShehzadSpeaks

Fact Check/ Verification

سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے کی تصدیق کے لئے "چین میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ" کیورڈز گوگل پر سرچ کیا، تاہم ہماری تلاش میں ایسی کوئی مستند رپورٹ سامنے نہیں آئی، جس میں حالیہ دنوں چین میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کا ذکر ہو۔

اس کے بعد ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو 5 جولائی 2025 کو ریڈ اِٹ پر شیئر شدہ ملی۔ ویڈیو میں ایک عمارت پر ایران کا قومی پرچم بھی نظر آ رہا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ مناظر 15 جون 2025 کو ایران پر اسرائیلی حملے کے ہیں۔

 Courtesy: Reddit

ریڈ اِٹ پر ہمیں الجزیرہ کی 3 جولائی 2025 کو شائع ہونے والی ایک ویڈیو بھی ملی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا نے جون میں تہران پر ہونے والے اسرائیلی حملے کی ایک ویڈیو جاری کی تھی۔ اس فوٹیج میں حملے کا وہ لمحہ دکھایا گیا ہے، جب دھماکے کی شدت سے سڑک پر موجود گاڑیاں ہوا میں اچھل گئی تھیں۔

 Courtesy: Al Jazeera

مزید تحقیق کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق ایرانی نیوز ایجنسی ایران انٹرنیشنل کی ویب سائٹ پر 5 جولائی کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو 15 جون 2025 کو تہران کے تجریش اسکوائر پر ہونے والے اسرائیلی میزائل حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے۔ حملے میں دو میزائل یکے بعد دیگرے گرے، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہوئے تھے۔

 Courtesy: Iran International

: کیا فلسطین کے خلاف بولنے پر امریکی جج پر عدالت میں کئے گئے حملے کی ہے یہ ویڈیو؟

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیق سے یہ واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو چین کے صوبہ یونان میں گیس پائپ لائن دھماکے کی نہیں، بلکہ 15 جون 2025 کو تہران کے تجریش اسکوائر پر ہونے والے اسرائیلی میزائل حملے کی ہے۔

Sources
Video Published by Reddit on 05 July 2025
Reports published by Al Jazeera and Iran International on July 2025

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Newschecker.in Urdu