Sunday, 28 Feb, 7.20 pm Qaumi Awaz

خبریں
اہم خبریں: پجاری کے قتل معاملے میں ملزم گرفتار

پجاری کے قتل معاملے میں ملزم گرفتار

رائے سین: مدھیہ پردیش کے ضلع رائے سین کے سلامت پور تھانہ علاقے میں ایک پجاری کو قتل کرنے کے معاملے میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ مونیکا شکلا نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سنجے ونشکار کو 26 فروری کو سلامت پور کے علاقے میں نرکھڑا مندر کے پجاری بدری پرساد (80) کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ ضبط کر لیا گیا ہے۔ قتل کی وجہ ملزم اور پجاری کے درمیان جھگڑا بتایا گیا ہے۔

سلنڈر پھٹنے سے چوکیدار کی موت

پیلی بھیت: اترپردیش میں ضلع پیلی بھیت کے سنگڑھی علاقے میں سلینڈر پھٹنے کے سبب کمرے میں آگ لگ جانے سے وہاں سوئے ہوئے چوکیدار کی جل کر موت ہوگئی۔ پولس ذرائع نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پیلی بھیت کے سنگڑھی علاقے میں وسندھرا کالونی کا چوکیدار کلو رات ہیٹر جلاکر سوگیا تھا۔ ہیٹر کے پاس گیس سلنڈر رکھا تھا۔ ہیٹر سے گرم ہونے پر سلنڈر پھٹ گیا اور کمرے میں رکھے سامان میں آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ کلو چوکیدار کو باہر نکلنے کا موقع بھی نہیں ملا اور جھلسنے سے اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع پر کوتوالی انچارج اندر کانت دویدی موقع پر پہنچے لیکن تب تک دیر ہوچکی تھی۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

'حکومت نے کسانوں پر ملک سے بغاوت کے کیس درج کرا دیے، ایسا انگریزوں نے بھی نہیں کیا تھا'

اروند کیجریوال نے دہلی میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر نکالی گئی کسان ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہونے والے تشدد کو منصوبہ بند قرار دیتے ہویے کہا، ''کئی لوگوں نے مجھ سے کہا ہے کہ کسانوں کو دانشتہ طور پر غلط راستہ دکھایا گیا، چونکہ انہیں راستوں کا پتا نہیں تھا۔ جنہوں نے لال قلعہ پر پرچم لہرایا وہ بی جے پی کارکن تھے۔ ہمارے کسان کچھ بھی ہو سکتے ہیں مگر غدارِ ملک نہیں۔''

کیجریوال نے کہا، ''بی جے پی حکومت نے کسانوں پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کر کے مقدمے درج کرا دیے۔ اتنی جرأت انگریزوں نے بھی نہیں کی تھی۔ یہ کسانوں کو دہشت گرد قرار دے رہے ہیں۔''

مرکز کے تینوں زرعی قوانین کسانوں کے لیے موت کا فرمان! اروند کیجریوال

یوپی کے میرٹھ میں منعقدہ کسان مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریال نے کہا، ''مرکز کے تینوں زرعی قوانین کسانوں کے لیے موت کا فرمان ہیں۔ حکومت ان کی زمینیں چھین کر 3-4 سرمایہ داروں کو سونپنا چاہتی ہے۔ کسان اپنے ہی کھیت پر مزدور بن کر رہ جائیں گے، یہی وجہ ہے کہ یہ کسانوں کے لیے کرو یا مرو کی صورت حال ہے۔''

تعلیم پر صرف امیروں کی اجارہ داری نہیں، راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا، ''اگر نظام تعلیم کے حوالہ سے ہم کوئی پالیسی بناتے ہیں تو اس کو طلبا اور اساتذہ سے مذاکرات کے بعد بنانا چاہیے۔ بدقسمتی سے یہ نہیں کیا گیا۔''

انہوں نے مزید کہا، ''میں نہیں سمجھتا کہ تعلیم پر صرف اقتصادی طور پر مضبوط لوگوں کی اجارہ داری ہونی چاہیے۔ جب ہم (کانگریس) برسر اقتدار ہوگی، تو ہم تعلیم میں اسکالرشپ فراہم کرنے پر زور دیں گے۔''

ہندوستان میں حکومت غریبوں پر ٹیکس لگاتی ہے، امیروں کی مدد کرتی ہے، راہل گاندھی

راہل گاندھی نے تمل ناڈو میں کہا ''عام طور پر آپ امیروں پر ٹیکس لگاتے ہیں اور غریبوں کا تعاون کرتے ہیں لیکن ہندوستان میں حکومت غریبوں پر ٹیکس لگاتی ہے اور امیروں کو تعاون دیتی ہے۔ جی ایس ٹی، نوٹ بندی یہ غریب لوگوں پر مسلط کیے گیے۔''

کورونا لاک ڈاؤن سے اکتائے شہری سڑکوں پر نکل آئے

ڈبلن: دنیا میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے جس سے بیشتر ممالک متاثر ہیں جہاں سرکار کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی پریشانیوں سے دوچار ہیں۔ کورونا وائرس کے سبب حکومتوں کو لاک ڈاؤن لگانے پڑ رہے ہیں۔ آئرلینڈ کے شہر ڈبلن سے ملنے اطلاعات میں بتایا گیا ہے کورونا لاک ڈاؤن سے اکتائے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ گھروں میں بیٹھنے سے جھنجھلائے لوگ لاک ڈاؤن ختم کرنے مطالبہ کررہے تھے۔ پولیس کی جانب سے روکے جانے پر مشتعل مظاہرین نے پولیس پر دھاوا بول دیا۔ جھڑپ کے بعد پولیس نے 23 افراد کو گرفتار کرلیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: Qaumiawaz urdu
Top