Tuesday, 02 Mar, 9.40 am Qaumi Awaz

خبریں
دہلی والوں کو مفت کورونا ویکسین دینے کا وعدہ پورا کریں کیجریوال: کانگریس

نئی دہلی: دہلی کانگریس کے صدر انیل کمار نے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے قومی راجدھانی میں مقیم لوگوں کو مفت کوویڈ 19 ویکسین فراہم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کوویڈ۔19 کے دوسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری مہم یکم مارچ سے شروع ہوئی ہے اور اس مرحلہ میں 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں اور 45-59 عمر کے زمرے کے ان لوگوں کو ٹیکہ لگایا جا رہا ہے جو پرانی بیماری میں مبتلا ہیں۔

دوسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز 136 نجی سمیت 192 اسپتالوں میں ہو چکا ہے۔ ٹیکہ کی قیمت نجی اسپتالوں میں 250 روپے طے کی گئی ہے جبکہ 56 سرکاری اسپتالوں میں یہ ٹیکہ مفت فراہم کیا جائے گا۔ انیل کمار کے مطابق، دہلی حکومت نے کہا تھا کہ قومی راجدھانی دہلی میں 42 لاکھ افراد موجود ہیں، جن کی ٹیکہ کاری کی جانی ہے لیکن اگر ان لوگوں سے قیمت وصول کی جائے گی تو وہ خوراک لینے سے گریز کریں گے۔

کانگریس لیڈر نے کہا، "دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری کی شرعات ہونے سے کچھ روز قبل کہا تھا کہ اگر مرکز میں بی جے پی حکومت مفت ٹیکہ فراہم کرنے میں ناکام رہتی ہے تو دہلی حکومت دہلی والوں کو مفت ٹیکہ فراہم کرے گی۔ انہیں اپنے وعدے کا احترام کرنا چاہئے۔''

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: Qaumiawaz urdu
Top