Dailyhunt
اساتذہ اور ملازمین کے مطالبات پر پرینکا گاندھی جلد کریں گی کچھ اعلانات

اساتذہ اور ملازمین کے مطالبات پر پرینکا گاندھی جلد کریں گی کچھ اعلانات

Qaumi Awaz 4 years ago

لکھنؤ: پرتگیا یاتراؤں کے ذریعہ عوام الناس سے براہ راست رابطہ کرنے کی کوشش کر رہیں کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا کہ وہ ٹیچروں۔ملازمین کے مطالبات پر جلد ہی کچھ اعلان کریں گی۔

دہلی سے یہاں پہنچی پرینکا سے پرائمری ٹیچر یونین کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور کورونا بحران کے دوران الیکشن ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہونے والے اساتذہ کے حق کی آواز اٹھانے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وفد نے ملازمین، ٹیچروں، شکچھا متروں، آنگن باڑی اہلکاروں، آشا بہوؤں اور رسوئیوں کے مفادات کا مطالبہ پرینکا کے سامنے رکھا۔

2 جی اسپیکٹرم معاملہ: سابق سی اے جی ونود رائے نے کانگریس لیڈر سنجے نروپم سے مانگی بلاشرط معافی

پرینکا گاندھی نے وفد کو بتایا کہ ٹیچروں۔ملازمین کے کئی مطالبات پر جلد ہی وہ اعلانات کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملازمین، ٹیچروں، شکچھا متروں، آنگن باڑی اہلکاروں، آشا بہوؤں اور رسوئیوں کے مفادات کے سلسلے میں پوری طرح سے کمر بستہ ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Qaumiawaz urdu