qindeel
qindeel

مریخ کے بعد متحدہ عرب امارات کی اگلی منزل زہرہ : بن راشد آل مکتوم

مریخ کے بعد متحدہ عرب امارات کی اگلی منزل زہرہ : بن راشد آل مکتوم
  • 92d
  • 2 shares

دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 'مریخ کے بعد ہماری اگلی منزل زہرہ ہوگی۔ پرواز کی کوئی انتہا نہیں۔ ہم کسی حد پر رکنے والے نہیں۔الامارات الیوم کے مطابق شیخ محمد بن راشد نے دبئی میں بین الاقوامی خلائی کانفرنس کے موقع پر نمائش کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ 'متحدہ عرب امارات خلا کے شعبے میں نئی کارنامے انجام دینے کے لیے کوشاں ہے۔ مضبوط عالمی شراکت اور اچھوتی صلاحیت کے مالک اماراتی نوجوان خلا کی تسخیر میں لگے ہوئے ہیں، ہماری آرزوؤں کی کوئی حد نہیں۔شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ ہمارا ملک خطے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی اقوام کی خدمت کے لیے پائیدار ترقی اور سائنسی معیشت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔یاد رہے کہ دبئی میں اتوار کو بین الاقوامی خلائی کانفرنس کے ساتھ 72 ویں نمائش شروع ہوئی جس میں 110 سے زیادہ ملکوں کے وفود شریک ہیں۔چار ہزار سے زیادہ افراد نمائش اور کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔ دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے خلائی امور کے ماہرین اور خلائی شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور 350 نوجوان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں
معيشت
معيشت

گوگل-ایئرٹیل شراکت،ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

گوگل-ایئرٹیل شراکت،ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری
  • 8m
  • 00

نئی دہلی: معروف ٹیک کمپنی گوگل ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی سرکردہ کمپنی بھارتی ایئرٹیل کے ساتھ شراکت داری کرکے اپنے انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ کے طور پرایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

اس سلسلے میں دونوں کمپنیوں نے شراکت داری کی ہے جس کے تحت گوگل ایئرٹیل میں 1.28 فیصد حصص کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی اور 30 کروڑ ڈالر کا کئی سال کاروباری معاہدہ کیا گیا ہے۔

ایئرٹیل کے بورڈ نے جمعہ کو گوگل کو 734 روپے فی شیئر کے حساب سے 7.1 کروڑ ترجیحی حصص جاری کرنے کی منظوری دی۔

مجموعی طور پر گوگل کو 5224.3 کروڑ روپے کے شیئرز جاری کیے جائیں گے۔ بی ایس ای میں آج ایئرٹیل کا شیئر 1.24 فیصد کے اضافے کے ساتھ 716 روپے فی شیئر پر کاروبار کر رہا ہے۔

ایئرٹیل نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ اس شراکت داری کے تحت، گوگل ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جس میں شراکت داری کے ساتھ ہی ممکنہ کاروباری معاہدے بھی شامل ہیں۔

آئندہ پانچ برسوں کے لیے دونوں کمپنیاں باہمی رضامندی سے یہ ممکنہ کاروباری معاہدہ کریں گی۔

ایئرٹیل نے کہا کہ گوگل کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر جدید ترین مصنوعات پیش کی جائیں گی تاکہ صارفین کو کفایتی اور بہتر تجربہ فراہم ہوسکے۔ اس سے ڈیجیٹل شمولیت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ (ایجنسی )

مزید پڑھیں
معيشت
معيشت

حیدرآباد: ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے ایم ایس کریٹیو کی 4طالبات منتخب

حیدرآباد: ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے ایم ایس کریٹیو کی 4طالبات منتخب
  • 9m
  • 00

حیدرآباد- شیخ محمد یونس

کورونا کے اثرات اب آہستہ آہستہ دور ہورہے ہیں، ہر سطح پر سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں ۔جن میں تعلیمی میدان بھی شامل ہے۔اب حیدرآباد سے ایک مثبت خبر آئی ہے۔ مسلم طالبات کی ایک بڑی کامیابی توجہ کا مرکز بنی ہے۔ دراصل یونیسکو کے تحت چلنے والے اس عالمی ٹین پارلیمنٹ میں یہ طالبات اب عالمی مسائل کے حل کے لیے پالیسی تیار کریں گی۔ان کی تجاویز کو عملی جامہ پہنا کر عالمی سطح پر انسانوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ آج میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے سنیر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے اس کی جانکاردی۔جن کا کہنا ہے کہ یہ بچیاں دنیا میں ملک کا نجام روشن کریں گی۔یہ ہماری سوچ اور نظریئے کی کامیابی ہے جس کے تحت ہم انفرادی طور پر دنیا میں تبدیلی لانے کاسبق دیتے ہیں۔

ایم ایس طلبا کی اس قابل رشک کامیابی کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یونیسکوکے تحت چلنے والے اس ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے جن 100اراکین (ایم پی) کا انتخاب عمل میں آیا ہے ان میں سے 4 ایم پی ایم ایس کریٹیو اسکول کی طالبات ہیں۔

امینہ عزیز بنت محمد عزیز علی

عتیقہ عمودی بنت شیخ عبدالرحیم

ماریہ خالد ساچے بنت خالد ساچے

سمیرہ ام کلثوم بنت محمد رفیق

طالبات کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی میں اسقبالیہ دیا گیا


یہ چاروں دسویں جماعت کی طالبہ ہیں ۔ اس ورلڈ پارلیمنٹ کی ایم پی اے منتخب ہو جانے کے بعد اب طالبہ عالمی سطح پر انسانوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کریں گی اس پارلیمنٹ کے اراکین کی تجاویز کو انسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ساری دنیا میں نفاذ کیا جائے گا۔

آج ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی طرف سے ان طلبا اور انکے والدین کو تہیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر سنیر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے بتایا کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کا شروع سے ہی یہ ویزن رہا کہ اس کے طلبا عالمی معیار کے شہری بنیں اور اسی سبب سے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی نےاپنا ٹیگ لائن

Preparing World Worthy Individual

رکھا ہے۔ اور یہ اسی ویزن کا نتیجہ ہے کی آج ایم ایس کی چار طالبہ نے عالمی ادارہ کی رکینت حاصل کر نے میں کامیابی پائی ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان طالبات نے ملت کا نام روشن کردیا ہے۔

ایک منتخب طالبہ سمیرا ام کلثوم نے ''زندگی کو کیسے بہتر بنایا جائے'' کے موضوع پر ایک تجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ''دنیا کو بدلنے کے لیے ہمیں پہلے خود کو اندر سے بدلنا ہوگا۔ تب ہی ہم دنیا میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ اس نے مشورہ دیا کہ اپنے آپ کو اس طرح ڈھالیں کہ باہر کی دنیا آپ کو متاثر نہ کر سکے۔ آپ کی ذاتی ترقی اس ترقی کو لانے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔

چونکہ یہ عالمی پارلیمنٹ اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسکو کے ما تحت عمل میں آیا ہے۔ اس لیے اس کے تجاویز اور قوانین کا اطلاق ساری دنیا کے ممالک میں ہوگا اس ورلڈٹین پارلیمنٹ کے نومنتخب ان تمام ایم پی اپنے ایوان میں دنیا بھر کے ایشوز پر بحث و مباحثہ کریں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ تمام ایم پی اپنی تجاویز کے ‍ ذریعہ دنیا بھر میں انسانی زندگی کو آسان اور خوش حال بنائیں گے۔

چاروں طالبات ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے سنیر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین کے ساتھ


واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی تعلیمی ،سائنٹیفیک اور کلچرل تنظیم یونیسکو کے تحت چلنے والے اس ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے اراکین کے انتخاب کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے اسکولی طلبہ سے درخواست طلب کیا گیا تھا۔ اس کے لیے عالمی سطح پر یونیسکو کو 72,000 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ۔ ان موصول درخواستوں میں سے پہلے راونڈ کے لئےتین سو طلباء کو بہترین تجاویز پیش کرنے پر انتخاب کیا گیا ۔ پھر دوسرے راونڈ میں آن لائن ووٹنگ کے ذریعے ان میں سے 100طلبا کو اس ورلڈ کپ پارلیمنٹ کے لئے انتخاب کیا گیا۔ جس کے نتائج اس ہفتہ جاری کیا گیا ۔

مزید پڑھیں

No Internet connection