qindeel
qindeel

مریخ کے بعد متحدہ عرب امارات کی اگلی منزل زہرہ : بن راشد آل مکتوم

مریخ کے بعد متحدہ عرب امارات کی اگلی منزل زہرہ : بن راشد آل مکتوم
  • 35d
  • 0 views
  • 2 shares

دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 'مریخ کے بعد ہماری اگلی منزل زہرہ ہوگی۔ پرواز کی کوئی انتہا نہیں۔ ہم کسی حد پر رکنے والے نہیں۔الامارات الیوم کے مطابق شیخ محمد بن راشد نے دبئی میں بین الاقوامی خلائی کانفرنس کے موقع پر نمائش کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ 'متحدہ عرب امارات خلا کے شعبے میں نئی کارنامے انجام دینے کے لیے کوشاں ہے۔ مضبوط عالمی شراکت اور اچھوتی صلاحیت کے مالک اماراتی نوجوان خلا کی تسخیر میں لگے ہوئے ہیں، ہماری آرزوؤں کی کوئی حد نہیں۔شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ ہمارا ملک خطے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی اقوام کی خدمت کے لیے پائیدار ترقی اور سائنسی معیشت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔یاد رہے کہ دبئی میں اتوار کو بین الاقوامی خلائی کانفرنس کے ساتھ 72 ویں نمائش شروع ہوئی جس میں 110 سے زیادہ ملکوں کے وفود شریک ہیں۔چار ہزار سے زیادہ افراد نمائش اور کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔ دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے خلائی امور کے ماہرین اور خلائی شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور 350 نوجوان شامل ہیں۔

Dailyhunt

مزید پڑھیں
سیاست
سیاست

چیف منسٹر کے سی آر اچانک کھیتوں میں پہنچ گئے، کسانوں سے ملاقات

چیف منسٹر کے سی آر اچانک کھیتوں میں پہنچ گئے، کسانوں سے ملاقات
  • 2hr
  • 0 views
  • 0 shares

دھان کی بجائے متبادل فصلوں کو ترجیح دینے کا مشورہ ، مونگ پھلی اور دالوں کے معاوضہ پر کسانوں سے بات چیت
حیدرآباد۔2 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ صرف دھان کی کاشت پر انحصار کئے بغیر ایسی فصلوں پر توجہ دیں جن کی مارکٹ میں مانگ ہے۔ انہوں نے دھان کے متبادل کے طور پر مونگ پھلی ، کپاس ، ماش ، چنا اور مونگ دال کی کاشت کرنے کسانوں کو صلاح دی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ تمام کسان صرف ایک فصل کی کاشت کے ذریعہ مشکلات سے دوچار ہونے کی بجائے متبادل فصلوں پر توجہ مبذول کریں جن سے بہتر آمدنی حاصل ہو جاسکتی ہے ۔ گدوال کے دورہ سے واپسی کے دوران چیف منسٹر نے ونپرتی پبیر منڈل میں رنگا پور اور کتہ کوٹا منڈل میں ولیم کنڈہ گرام پنچایت حدود میں اچانک مختلف کھیتوں میں پہنچ کر کسانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے مونگ پھلی اور مونگ دال کی فصلوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود کسانوں سے امدادی قیمت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ رنگا پور گاؤں میں اپنے قافلہ کو روک کر چیف منسٹر سڑک سے پیدل چلتے ہوئے مہیشور ریڈی نامی کسان کے کھیت میں پہنچے جہاں مونگ کی فصل کی کاشت کی گئی تھی۔ راملو نامی ایک اور کسان کی فصل کا بھی چیف منسٹر نے معائنہ کیا۔ چیف منسٹر نے کسانوں سے مونگ پھلی اور مونگ کی امدادی قیمت اور مارکٹ کی قیمت کے بارے میں سوال کیا۔ مونگ کیلئے فی ایکر 8 سے 12 کنٹل پیداوار ہوتی ہے اور ایم ایس پی کی قیمت فی کنٹل 6300 ہے جبکہ مارکٹ کی قیمت 8000 روپئے وصول ہوتی ہے۔ مونگ پھلی کیلئے 10 سے 15 کنٹل پیداوار ہوتی ہے جبکہ اقل ترین امدادی قیمت 5550 روپئے ہے اور مارکٹ کی قیمت 7000 روپئے سے زائد ہے ۔ چیف منسٹر نے کتہ کوٹا منڈل میں سڑک کے کنارہ دھان کے کسانوں کا معائنہ کیا۔ وینکیا نامی کسان نے فصل کی تفصیلات سے واقف کرایا ۔ چیف منسٹر نے دھان کی فصل کیلئے موجود سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے برقی اور پانی کی سربراہی کے بارے میں سوالات کئے ۔ چیف منسٹر کے اچانک کھیتوں میں پہنچ جانے سے اطراف و اکناف کے کسان اور قبائلی جمع ہوگئے اور چیف منسٹر کے ساتھ تصویر کھچوائی ۔ چیف منسٹر نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی فصلوں کو ترجیح دیں جن کا مارکٹ میں ڈیمانڈ ہے۔ انہوں نے وزیر زراعت نرنجن ریڈی کو اس سلسلہ میں کسانوں میں شعور بیداری کی ہدایت دی۔ چیف منسٹر کے ہمراہ وزیر زراعت نرنجن ریڈی ، وزیر اکسائز سرینواس گوڑ ، ارکان مقننہ جی وینکنا ، اے وینکٹیشور ریڈی ، ایم جناردھن ریڈی ، جئے پال یادو ، دیاکر ریڈی ، پی نریندر ریڈی ، جی بالراجو ، ہرش وردھن ریڈی ، سابق رکن پارلیمنٹ ایم جنگنادھم ، ضلع کلکٹر شیخ یسین باشاہ کے علاوہ محکمہ زراعت کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ ر

Dailyhunt

مزید پڑھیں
سیاست
سیاست

مستحقین میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر اور تقسیم کا جائزہ : سرینواس یادو کا خطاب

مستحقین میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر اور تقسیم کا جائزہ : سرینواس یادو کا خطاب
  • 2hr
  • 0 views
  • 0 shares

حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : جے این این یو آر ایم مکانات کی الاٹمنٹ کے عمل میں پیش قدمی ہوئی ہے جو کئی سالوں سے زیر التواء تھا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور وزیر برائے بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ کی ہدایات پر وزیر برائے افزائش مویشیاں ، سمکیات مسٹر ٹی سرینواس یادو نے اہل استفادہ کنندگان کو مکانات الاٹ کرنے کی پہل کرتے ہوئے جمعرات کو مانصاحب ٹینک پر واقع اپنے دفتر میں ایم ایل ایز ، ریونیو ، ہاوزنگ اور جی ایچ ایم سی کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ جس میں وزیر داخلہ محمود علی ، عنبر پیٹ کنٹونمنٹ ، گوشہ محل اور ملک پیٹ کے ایم ایل اے ، ای ای وینکٹیش داسو ریڈی ، راجہ سنگھ ، بلالہ ، ضلع کلکٹر شرمن ، جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار ، آر ڈی او وسنت ، وینکٹیشورلو ، چندرائن گٹہ کارپوریٹر سلیم بیگ ، ہاوزنگ سی ای سریش ، ای ای وینکٹ داسو ریڈی اور دیگر نے شرکت کی ۔ حیدرآباد اور سکندرآباد ڈیویژن کے تحت سکندرآباد حلقہ میں حمال بستی ، حلقہ صنعت نگر میں گیدان باغ ، کستوربا نگر ، اولڈ پاٹی گڈہ ، این بی ٹی حلقہ اسمبلی کے ایل آئی سی کالونی میں ، عنبر پیٹ حلقہ میں ویرانا گٹہ ، حلقہ چندرائن گٹہ میں سروے نمبر 82-83 ، 128 اپوگوڑہ کے ایکس سرویس مین علاقے ، گوشہ محل حلقہ میں پھول باغ ، 1-2 ، ملک پیٹ حلقہ اسمبلی کے ننداونم 2 منگانور و دیگر 15 علاقوں میں 2008-2007 میں 21,010 مکانات کی منظوری دی گئی تھی جہاں 17,810 مکانات تعمیر کئے گئے تھے ۔ اس میں سے 8,427 مکانات مستحقین کے حوالے کیے گئے ۔ 2336 مکانات کی الاٹمنٹ مختلف وجوہات پر زیر التواء ہیں ۔ عہدیداروں نے وزیر کو بتایا کہ 2336 مکانات میں سے 1266 مکانات مستحقین میں تقسیم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے ریونیو اور ہاوزنگ محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مقامی ایم ایل ایز کی مدد سے استفادہ کنندگان کی شناخت کریں اور مابقی 1070 مکانات کی الاٹمنٹ کے عمل کو تیز کریں ۔ سرینواس یادو نے جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار کو ہدایت دی کہ وہ چندرائن گٹہ اور پرانے شہر کے اپو گوڑہ علاقوں میں غریبوں کی ضروریات کے لیے جی ایچ ایم سی کی خالی جگہوں پر مختلف کام انجام دینے کے لیے ضرورت پڑنے پر 5 کروڑ روپئے کی لاگت سے ملٹی پرپز فنکشن ہال تعمیر کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔۔ 17.75 لاکھ روپئے مالیتی بیرونی کرنسی کے ساتھ دو افراد گرفتار شمس آباد 2 اکٹوبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 17.75 لاکھ روپئے مالیتی بیرونی کرنسی کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد ایرپورٹ سے ایئر انڈیا فلائٹ نمبر AI-951 سے دبئی جانے والے دو مسافرین کے لگیج کی تلاشی پر ان کے بیاگ سے 89500/- سعودی ریال اور 2900 یو اے ای درہم جن کی جملہ مالیت 17 لاکھ 75 ہزار روپئے کو ضبط کرتے ہوئے دونوں مسافرین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Dailyhunt

مزید پڑھیں

No Internet connection