Dailyhunt
ایران کے اہم پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو امریکہ اور اسرائیل نے نشانہ بنایا : ایران

ایران کے اہم پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو امریکہ اور اسرائیل نے نشانہ بنایا : ایران

FacebookTwitter

تاثیر 4 اپریل۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

تہران،04مارچ:۔ایران کے جنوبی صوبے خوزستان کے گورنر کے نائب سکیورٹی انچارج نے کہا ہے کہ آج ماہشہر پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا۔ولی اللہ حیات کا کہنا ہے کہ بندر امام پیٹروکیمیکل کمپنی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ انھوں نے دونوں مقامات پر حملوں کا الزام امریکہ اور اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ایرانی ذرائع نے حیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک ان حملوں کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔یہ دونوں تنصیبات ایران کی پیٹروکیمیکل صنعت کا اہم حصہ ہیں، جہاں تیل اور گیس سے حاصل ہونے والی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ ملک کے جنوب میں واقع یہ مراکز پیٹروکیمیکل پیداوار کے اہم مرکز ہیں اور خلیج فارس کے ذریعے برآمدات بھی کرتے ہیں۔ایک بیان میں، پیٹروکیمیکل سپیشل اکنامک زون آرگنائزیشن نے کہا کہ صنعتی علاقے میں کام کرنے والے مزدوروں کو نکال لیا گیا ہے اور ممکنہ آلودہ مادے 'قریبی شہروں کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔'

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily