Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
عصمت دری کی شکار کے حمل کو ختم کرنے کے قانون میں ترمیم پر مرکزی حکومت غور کرے: سپریم کورٹ

عصمت دری کی شکار کے حمل کو ختم کرنے کے قانون میں ترمیم پر مرکزی حکومت غور کرے: سپریم کورٹ

Taasir Urdu Daily 1 month ago

FacebookTwitter

تاثیر 30 اپریل۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 30 اپریل:سپریم کورٹ نے 15 سالہ عصمت دری کی شکار لڑکی کو حمل کے اسقاط کی اجازت دینے والے اپنے حکم کو منسوخ کرنے کے لئے ایمس کی درخواست پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ 20 ہفتوں سے زیادہ کے حمل کو ختم کرنے کی اجازت دینے کے لیے قانون میں ترمیم پر غور کرے۔

عدالت نے کہا کہ اگر عصمت دری کے نتیجے میں حمل ہوتا ہے تو اسے ختم کرنے کی کوئی مدت نہیں ہونی چاہیے۔ قانون کو وقت کے ساتھ بدلنا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ بچے کے ساتھ عصمت دری کا واقعہ عمر بھر اس کی ذہنی اذیت کا باعث بنتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر ماں مستقل معذوری کا شکار نہ ہو تو حمل جاری رکھا جا سکتا ہے لیکن یہ سب کچھ متاثرہ پر منحصر ہے۔
سماعت کے دوران، ایمس کی جانب سے پیش اے ایس جی ایشوریہ بھاٹی نے کہا کہ جنین کا اسقاط حمل ممکن نہیں ہے۔ حمل کے 30 ہفتے ہو چکے ہیں۔ نوزائیدہ کو گود لینے کے لیے دیا جا سکتا ہے۔ تب عدالت نے کہا کہ یہ متاثرہ کا فیصلہ ہوگا کہ اسے کیا کرنا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily