Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ڈاکٹر محمد گوہر کی وفات اردو صحافت کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ, ابو دوجانہ

ڈاکٹر محمد گوہر کی وفات اردو صحافت کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ, ابو دوجانہ

Taasir Urdu Daily 2 weeks ago

FacebookTwitter

سابق ممبر اسمبلی کا اظہارِ رنج، کہا: ایک عہد کا خاتمہ، خلا مدتوں پُر نہیں ہوگا

سیتامڑھی (مظفر عالم)روزنامہ تاثیر اردو کے سرپرست و مدیر ڈاکٹر محمد گوہر کے اچانک انتقال پر سابق ممبر اسمبلی ابو دوجانہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد گوہر کی رحلت اردو صحافت کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ابو دوجانہ نے کہا کہ مرحوم ایک نڈر، بااصول اور سچ کے علمبردار صحافی تھے، جنہوں نے ہمیشہ حق و صداقت کی آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر گوہر نے اپنی بے مثال قیادت اور بصیرت سے روزنامہ تاثیر اردو کو قومی سطح پر ایک معتبر مقام تک پہنچایا، جو ان کی انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد گوہر کی وفات سے نہ صرف صحافتی دنیا بلکہ سماجی و فکری حلقے بھی ایک مخلص رہنما سے محروم ہو گئے ہیں۔ ان کا خلا آسانی سے پُر ہونے والا نہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ابو دوجانہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily