Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ایک شخص نے ایک اجنبی کے ساتھ ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی پولیس تفتیش کر رہی ہے

ایک شخص نے ایک اجنبی کے ساتھ ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی پولیس تفتیش کر رہی ہے

FacebookTwitter

تاثیر 14 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع میں بدھ کی دیر شام پنڈت دین دیال اپادھیائے گیا ریلوے لائن پر ڈہری ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک مرد اور عورت کے ایک ساتھ خودکشی کرنے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے جو ایک مال بردار ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کی ہے ۔ مرنے والے شخص کی شناخت سبھاش کمار عمر29 سال ہے جو کروندیا تھانہ علاقہ کے دھتما پور گاؤں کا رہنے والا لال موہن سنگھ کا بیٹا ہے مگر خاتون کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ لاشوں کو دیکھ آس پاس کے لوگوں نے آر پی ایف اور ڈالمیا نگر پولس اسٹیشن کو اطلاع دی تو پولس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سہسرام ​​بھیجا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دوسری خاتون کے ساتھ خودکشی کرنے والا سبھاش کمار شادی شدہ تھا اور اس کی بیوی کے علاوہ دو بچے اور بوڑھے والدین بھی ہیں ۔ مزید برآں سبھاش خاندان کا واحد کمانے والا تھا جو خاندان کی ضروریات پوری کرنے کی ذمہ داری اٹھا رہا تھا، تاہم اسکے فوت ہونے سے خاندان کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ سبھاش کے گھر والے اس خودکشی سے صدمہ میں ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس متعلق کوئی معلومات نہیں کہ سبھاش کا اس عورت سے کب اور کیسے رابطہ ہوا اور نہ ہی وہ اسے پہچانتے ہیں، تاہم خاتون کے ساتھ اسکی خودکشی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، جس سے پولس اور اہل خانہ کا شک مزید گہرا ہو گیا ہے ۔ ڈالمیا نگر پولس اسٹیشن افسر راجیو رنجن رائے نے بتایا کہ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سہسرام بھیج دیا گیا ہے اور نامعلوم خاتون کی شناخت کی کوششیں جاری ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ متوفی خاتون کی عمر تقریباً 30 سال ہے، پولس ہر پہلو سے تفتیش میں لگی ہے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily