Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نیٹ امتحان پیپر لیک معاملہ کو لیکر حکومت بہار پوری طرح سے الرٹ ہے : اشوک چودھری

نیٹ امتحان پیپر لیک معاملہ کو لیکر حکومت بہار پوری طرح سے الرٹ ہے : اشوک چودھری

FacebookTwitter

تاثیر 14 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 14 مئی:وزیر ڈاکٹر اشوک چودھری نے کہا کہ نیٹ امتحان پیپر لیک معاملہ کو لیکر حکومت پوری طرح سے حساس ہے۔ ملوث افراد کی نشاندہی کرکے سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
وزیر اشوک چودھری جمعرات کے روز جنتال دل یونائیٹڈ (جے یو ڈییو ) کے ریاستی دفتر میں جن سنواد پروگرام کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نتیش کمار پارٹی کارکنوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ سیتامڑھی کے اپنے دورے کے دوران انہوں نے مقامی کارکنوں سے براہ راست بات چیت کی جس سے قدرتی طور پر ان میں ایک نیا جوش پیدا ہوا۔
صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں، اس لیے عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات سونے کی درآمدات کے بدلے میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس تناظر میں وزیراعظم نے ان کے استعمال میں تحمل کا مشورہ دیا ہے جو کہ مکمل طور پر قومی مفاد میں ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily