FacebookTwitter
تاثیر 15 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
آسنسول، 15 مئی:آسنسول میونسپل کارپوریشن نے سرکاری اراضی سے تجاوزات ہٹانے کے سلسلے میں سخت موقف اپنایا ہے۔ کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری نوٹس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ہٹن روڈ موڑ سے اسماعیل موڑ تک پھیلی ہوئی غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
نوٹس کے مطابق تجاوزات کرنے والوں نے 14 مئی 2026 کو درخواست دی تھی کہ غیر قانونی تعمیرات خود ہٹانے کے لیے 15 دن کا وقت دیا جائے۔ انتظامیہ نے انہیں 15 دن کی آخری مہلت دی ہے۔ تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس مدت کے بعد کوئی توسیع یا درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

