Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
حیاگھاٹ ریلوے اسٹیشن کے بورڈ پر اردو نام نہ ہونے سے شناخت کا حق متاثر

حیاگھاٹ ریلوے اسٹیشن کے بورڈ پر اردو نام نہ ہونے سے شناخت کا حق متاثر

FacebookTwitter

تاثیر 15 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضا امام): حیاگھاٹ ریلوے اسٹیشن کے بورڈ پر اردو زبان میں اسٹیشن کا نام درج نہیں ہونے کی وجہ سے اردو جاننے والے مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن جیسے عوامی مقامات پر ہندی اور انگریزی کے ساتھ اردو زبان میں بھی نام درج ہونا چاہیے تاکہ تمام طبقوں کے لوگ آسانی سے اپنی منزل کی شناخت کر سکیں۔مقامی باشندہ محمد فرید نے اس مسئلہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے D.R.M سمستی پور سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے حکام فوری طور پر حیاگھاٹ ریلوے اسٹیشن کے بورڈ پر اردو زبان میں بھی اسٹیشن کا نام تحریر کریں۔ انہوں نے کہا کہ اردو بہار کی دوسری سرکاری زبان ہے، اس لیے عوامی مقامات پر اردو کو مناسب نمائندگی ملنی چاہیے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اردو نام درج ہونے سے نہ صرف مسافروں کو سہولت ہوگی بلکہ زبان کی شناخت اور ثقافتی ورثے کو بھی فروغ ملے گا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily