Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
وارانسی کمشنریٹ پولیس نے دال منڈی میں حفاظتی حصار قائم کیا ہے، مساجد پر کارروائی ہوگی

وارانسی کمشنریٹ پولیس نے دال منڈی میں حفاظتی حصار قائم کیا ہے، مساجد پر کارروائی ہوگی

FacebookTwitter

تاثیر 16 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

وارانسی، 16 مئی: اتر پردیش کے وارانسی ضلع میں دال منڈی کو چوڑا کرنے اور انہدامی کارروائی کے تحت آنے والی مساجد پر اب انہدامی کارروائی ہو گی۔ اس کے لئے وارانسی کمشنریٹ پولیس کے اعلی حکام نے حفاظتی حصار قائم کیا ہے۔ ایڈیشنل پولیس کمشنر (نظم و نسق) شیوہری مینا نے ہفتہ کے روز امن و امان کی صورتحال، حفاظتی حصار اور ٹریفک انتظام کا جائزہ لینے کے لیے دال منڈی علاقے کا معائنہ کیا۔

ایڈیشنل پولیس کمشنر (نظم و نسق) شیوہاری مینا نے کہا کہ دال منڈی علاقہ گنجان آبادی، تجارتی سرگرمیوں، مذہبی ثقافتی ماحول اور تنگ سڑکوں کی وجہ سے ہمیشہ ہی انتہائی حساس سمجھا جاتا رہا ہے۔ چوڑا کرنے کے جاری کام کے پیش نظرراستے کی تبدیلی، عارضی رکاوٹیں اور عوامی نقل و حرکت میں تبدیلیاں کی وجہ سے سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آج علاقے کا معائنہ کیا گیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily