Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ مولانا بدرالدین اجمل کی طبیعت ناساز ، ممبئی کے اسپتال میں داخل کرائے گئے

اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ مولانا بدرالدین اجمل کی طبیعت ناساز ، ممبئی کے اسپتال میں داخل کرائے گئے

FacebookTwitter

تاثیر 18 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 18 مئی: اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ اور رکنِ اسمبلی بدرالدین اجمل کی طبیعت خراب ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ انہیں علاج کے لیے ممبئی کے جسلوک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صحت سے متعلق مسئلہ بڑھنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق بدرالدین اجمل کا 21 مئی کو حج سفر پر جانے کا پروگرام تھا، لیکن اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث ان کے سفر کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
بدرالدین اجمل کی علالت کی خبر ملتے ہی ان کے حامیوں، خیر خواہوں اور پارٹی کارکنوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily