Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
پنشن کی ادائیگی میں تاخیر پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے سخت موقف اختیار کیا

پنشن کی ادائیگی میں تاخیر پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے سخت موقف اختیار کیا

FacebookTwitter

تاثیر 18 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 18 مئی: جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور زیر التوا پے اسکیل فوائد فراہم نہ کرنے پر ریاستی حکومت اور محکمہ اعلیٰ تعلیم سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے تبصرہ دیتے ہوئے کہا کہ جن اہلکاروں نے چار دہائیوں کت اپنی خدمات دیں، انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کے قانونی حقوق سے محروم رکھنا بدقسمتی اور ناقابل قبول ہے۔

جسٹس دیپک روشن کی عدالت نے بسنت کمار ساہو سمیت 15 درخواست گزاروں کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو سخت ہدایات جاری کیں۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ اگر اگلہ سماعت ، جو22جون کو طے ہیہ، تک درخواست گزاروں کی پنشن اور پانچویں سے ساتویں پے اسکیل کی التوا کی ادائیگیاں ادا نہیں کی گئیں تو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کی تنخواہ روک لی جائے گی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily