FacebookTwitter
تاثیر 19 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 19 مئی: دہلی ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال اور دہلی ایکسائز اسکام معاملے میں چھ دیگر ملزمین کے خلاف شروع کی گئی توہین عدالت کی کارروائی کی سماعت کرتے ہوئے سبھی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس نوین چاولہ کی سربراہی میں بنچ نے انہیں چار ہفتوں میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی اگلی سماعت 4 اگست کو ہوگی۔
ہائی کورٹ نے رجسٹری کو توہین آمیز مواد محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 14 مئی کو جسٹس سورن کانتا شرما کی سربراہی والی بنچ نے کیجریوال اور چھ دیگر ملزمین کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔ جسٹس سو رن کانتا شرما کی بنچ نے کیجریوال، سنجے سنگھ، منیش سسودیا، سوربھ بھاردواج، ونے مشرا، اور درگیش پاٹھک کو توہین کا نوٹس جاری کیا تھا۔ جسٹس سو رن کانتا شرما کی بنچ نے کیس کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا اور اسے سماعت کے لیے دوسری بنچ کے پاس بھیج دیا۔ جسٹس شرما کی بنچ نے کہا تھا کہ اگر ان ملزمین کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو انتشار پھیلے گا۔

