Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بہار کے دربھنگہ میں ایک شخص نے کی اپنی بیوی اور تین بچوں کا قتل

بہار کے دربھنگہ میں ایک شخص نے کی اپنی بیوی اور تین بچوں کا قتل

FacebookTwitter

تاثیر 19 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ، 19 مئی : بہار کے دربھنگہ ضلع کے پتورتھانہ علاقہ کے چندن پٹی گاو?ں میں منگل کی صبح ایک خوفناک واقعہ پیش ا?یا۔ جہاں گھریلو جھگڑے کے بعد ایک نوجوان نے اپنی بیوی اور تین بچوں کا قتل کر دیا۔واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم نے خود کو بھی شدید طور سے زخمی کر لیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ایک بچے کو تشویشناک حالت میں زندہ پایا۔ اسے فوری طور پر دربھنگہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (ڈی ایم سی ایچ) میں داخل کرایا گیا، لیکن علاج کے دوران اس کی بھی موت ہوگئی۔ اس سے اس واقعے میں مرنے والوں کی کل تعداد چار ہو گئی ہے۔
پولیس نے تمام لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ملزم کو بھی ڈی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
متوفی کی شناخت پھول کماری داس (30) کے طور پر کی گئی ہے جو مغربی بنگال کے اتردیناج پور ضلع کے دال کھولا علاقے میں کنڈی تھانہ علاقہ کی رہنے والی تھی۔ بچوں کی شناخت اس کے بیٹوں ہردے داس (7)، سندھیا داس (6) اور سون داس (5) کے طور پر کی گئی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily