Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
گریٹ نکوبار پروجیکٹ پر سوال اٹھانے والوں کو حکومت چین کا حامی قرار دے رہی ہے: جے رام رمیش

گریٹ نکوبار پروجیکٹ پر سوال اٹھانے والوں کو حکومت چین کا حامی قرار دے رہی ہے: جے رام رمیش

FacebookTwitter

تاثیر 20 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 20 مئی: کانگریس نے آج مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ گریٹ نکوبار جزیرے پروجیکٹ کے بارے میں ماحولیاتی خدشات کو اٹھانے والوں کو چین کے حامی قرار دے کر مدعے سے بھٹکانے کی کوشش کر رہی ہے۔

پارٹی میں کمیونیکیشن محکمہ کے انچارج جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا رویہ اپنے مخالفین کو بدنام کرنے کے مترادف ہے۔ لداخ میں 2020 کے واقعات کے بعد، حکومت کے رخ کے بارے میں کئی خدشات سامنے آئی تھیں۔ ہندوستان اور چین کے درمیان بات چیت کے دوران، کچھ علاقوں میں روایتی گشت اور حقوق سے متعلق دفعات میں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے تجارتی خسارے اور اسٹریٹجک تحفظات کا بھی ذکر کیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily