Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
آٹزم سے متاثرہ بنگال کے پہلے ماڈل کی جدوجہد پر مبنی ڈاکیومنٹری کی خصوصی نمائش

آٹزم سے متاثرہ بنگال کے پہلے ماڈل کی جدوجہد پر مبنی ڈاکیومنٹری کی خصوصی نمائش

FacebookTwitter

تاثیر 21 مئی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 21/ مئی (تاثیر بیورو) آٹزم اور سماجی شمولیت کے موضوع پر مبنی ڈاکیومنٹری "بریکنگ دی فریم، دی جرنی آف ویسٹ بنگال فرسٹ آٹسٹک ماڈل" کی خصوصی نمائش میں نیورو ڈائیورس افراد کی زندگی، ان کے مسائل اور سماج میں شمولیت کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔ ہدایت کار سومن داس کی اس ڈاکیومنٹری میں مغربی بنگال کے پہلے آٹسٹک ماڈل بدوریا بخشی کی زندگی، جدوجہد اور کامیابی کو پیش کیا گیا ہے۔ فلم میں یہ دکھایا گیا کہ آٹسٹک افراد میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہوتی بلکہ سماجی عدمِ تفہیم اور مناسب مواقع کی کمی اصل رکاوٹ بنتی ہے۔ اس موقع پر آٹزم بیداری کارکن، ڈی وِش انسٹی ٹیوٹ فار اسپیشل نیڈس کی شریک بانی سمترا پال بخشی نے کہا کہ یہ فلم صرف ان کے بیٹے کی ماڈلنگ کے سفر کی کہانی نہیں بلکہ اس بات کا پیغام ہے کہ اگر سماج سمجھداری اور تعاون کا رویہ اپنائے تو خصوصی افراد بھی عزت اور خود اعتمادی کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکتے ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Taasir Urdu Daily